آج کا دن کیسا رہا؟ - 6

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی لے رہے۔۔۔ لیکن تھوڑے ٹائم کے لئے ہی اثر رہتا، پھر سے درد بڑھ جاتا ہے۔
اب تو بس ہنس ہنس کے برداشت کرنے میں ہی گزارا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
جی لے رہے۔۔۔ لیکن تھوڑے ٹائم کے لئے ہی اثر رہتا، پھر سے درد بڑھ جاتا ہے۔
اب تو بس ہنس ہنس کے برداشت کرنے میں ہی گزارا ہے۔
بڑی گستاخی ہے جنابِ غالب سے

ہنس کے طبیعت نے زیست کا مزا پایا
درد کی دوا پائی درد بے دوا پایا!!!!!!!!
 
سیما علی

لائبریرین
جی لے رہے۔۔۔ لیکن تھوڑے ٹائم کے لئے ہی اثر رہتا، پھر سے درد بڑھ جاتا ہے۔
اب تو بس ہنس ہنس کے برداشت کرنے میں ہی گزارا ہے۔
ہمارے استاتذہ میں سے ایک کہا کرتے تھے کہ اپنے آپ پہ ہنسنا سیکھ لیجیے زندگی آسان ہوجائے گی !!!!!!!!!!!!
 
سید رافع

محفلین
کنٹریکٹ ختم ہو گیا ہے۔ سو کوئی کام نہیں۔ رمضان کا روزہ چل رہا ہے۔ ڈاکٹرز کو رپورٹس دکھائی تو کچھ شگر کچھ بی پی بتایا ہے لیکن ہم تو چیک کر رہے ہیں بی پی نارمل ہے۔ ہاں جسم میں درد ہے جو شاید پرانے کنٹریکٹ کی اسٹریس ہے اور نئے کے تلاش کی فکر۔
 
حسرت جاوید

محفلین
ہمارے استاتذہ میں سے ایک کہا کرتے تھے کہ اپنے آپ پہ ہنسنا سیکھ لیجیے زندگی آسان ہوجائے گی !!!!!!!!!!!!
آپ ماشاءاللہ اس عمر بھی اتنی ایکٹیو ہیں۔ اس کا کیا راز ہے کچھ ہم سے بھی شیئر کیجیے۔ ہم تو آپ کی آدھی عمر میں ہی دنیا سے بیزار بیٹھے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
آپ ماشاءاللہ اس عمر بھی اتنی ایکٹیو ہیں۔ اس کا کیا راز ہے کچھ ہم سے بھی شیئر کیجیے۔ ہم تو آپ کی آدھی عمر میں ہی دنیا سے بیزار بیٹھے ہیں۔
زندگی نعمت ہے اس نعمت کی قدر کیجے تو ہمیشہ ایکٹیو رہیے گا خوش رہا کیجیے چاہے حالات کچھ بھی ہوں سب کچھ منجانب پروردگار ہے ۔۔۔۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ ماشاءاللہ اس عمر بھی اتنی ایکٹیو ہیں۔ اس کا کیا راز ہے کچھ ہم سے بھی شیئر کیجیے۔ ہم تو آپ کی آدھی عمر میں ہی دنیا سے بیزار بیٹھے ہیں۔
زندگی کے ہر لمحے سے خوشیاں کشید کرنا سیکھئے۔۔۔ کسی دوسرے کو خوشی دے کتر خود کو جو خوشی ملتی ہے وہ حاصل کیجئے، پھر دیکھئے گا کیسی سہل ہو جاتی ہے زندگی۔
 
حسرت جاوید

محفلین
زندگی کے ہر لمحے سے خوشیاں کشید کرنا سیکھئے۔۔۔
اس کام کا تو ہمیں کوئی خاطر خواہ تجربہ نہیں ہے۔ ہم نے لاکھ کوشش کی، کئی طریقے اپنائے لیکن ہو نہیں پایا۔ میرا خیال ہے شاید اس کا کوئی ٹھوس یا معروضی فارمولا نہیں ہے۔ یہ شخصی فطری خصوصیت ہے۔
کسی دوسرے کو خوشی دے کتر خود کو جو خوشی ملتی ہے وہ حاصل کیجئے، پھر دیکھئے گا کیسی سہل ہو جاتی ہے زندگی۔
یہ تو ہماری بلٹ ان خصوصیت ہے بچپن سے۔
 
Top