آج کا دن کیسا رہا؟ - 6

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس کام کا تو ہمیں کوئی خاطر خواہ تجربہ نہیں ہے۔ ہم نے لاکھ کوشش کی، کئی طریقے اپنائے لیکن ہو نہیں پایا۔ میرا خیال ہے شاید اس کا کوئی ٹھوس یا معروضی فارمولا نہیں ہے۔ یہ شخصی فطری خصوصیت ہے۔
یہ تو ہماری بلٹ ان خصوصیت ہے بچپن سے۔
اپنی بلٹ ان خصوصیت کو کام میں لائیے۔۔ یہی تو خوشیاں پانے کی راہ ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ تجربہ اور کامیابی بڑھتی جائے گی۔ ایک ہی جست میں کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ابھی سیما علی کی عمر ہی کیا ہے۔ یہی تو وقت ہوتا ہے جب بچوں اورُکاب سے فارغ ہو کر انسان کافی کچھ کر سکتا ہے
پوری دنیا میں ایسا ہی ہے پر زیک آپکو پتہ ہے لوگ ہمیں 40 سال کی عمر سے ریٹائر کرنے کی جستجو میں پوری قوت سے شروع کردیتے ہیں اگر کوئی ائیکٹو ہوتا ہے تو اُسے بار بار احساس دلاتے ہیں کہ آپ تو اپنی عمر گذار چکے ایک آپ اور ایک ہمارا بیٹا جب ہم کہتے ہیں بابا
Baba I’m a retired person now تو ہمشہ جو 80 سالہ گوری ہیل پہنے ٹھک ٹھک کرکے چھتری لئیے جارہی ہوتیں تو رضا نے مثال دینا ہوتی کہ ماں جب یہ اپنے آپ کو بوڑھا نہیں سمجھتیں تو آپ کیسے اپنے آپ کو سمجھ سکتی ہیں ۔ اور ہم یہ چیز اپنے امریکن کنسلٹنٹ ڈاکٹر کارل سے بھی سیکھی اُِنھوں نے 75 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کیا اور سارا کام پریئوٹائیزیشن کا کیا!! جس دوران دو سال وہ حبیب بینک رہے ہم نے اُنکو اسسٹ کیا۔تو اُن سے بہت سیکھنے کا موقع ملا اور جب ہم نے وہ واپس جارہے تھے تو اپنی مرضی سے کچھ تحائف دیے اور اُن وہ اپنی پسند بتائیں کہ اُنکو پاکستان کچھ چاہئیے اپنی پسند کا تو اُِنھوں کہا کہ اُِنھوں نے فرمائش کی
قرآن کا انگریزی ترجمہ ڈاکٹر تقی الدین ا لاہلالی کا ۔۔۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مطلب خوب ملاقاتیں رہیں کہ "ہائے" کی اور "ہائے" کروائی!
:)
ہاں نا۔۔۔ ہائے ہائے تو سر کی چوٹوں کی وجہ سے تھی۔ اور
اکلوتی نند ہونے کی وجہ سے بھابی کی ہائے ہائے کروائی جب انھیں بار بار کچھ کھانے کو دینا پڑا تو بولیں ہائے ہائے کتنا کھاؤ گی۔ اب بندہ ویلا بیٹھا کھائے بھی نا
 

عرفان سعید

محفلین
صبح بچوں کو سکول جانے کے لیے ڈراپ کیا، گھر سے کام اور کافی ساری میٹنگز، سکول کے بعد بچوں کی ہفتہ وار اردو کی کلاس تھی تو انہیں وہاں لیکر گئے، واپسی پر ہی بیگم نے بتا دیا تھا کہ ان کے سر میں درد ہے تو واپس آ کر فروٹ چاٹ اور بیف کے پیٹیز بنائے۔ ساتھ ہی دال پکانے رکھ دی۔ اس کے ساتھ ساتھ حسن کے میتھ کا ہوم ورک چیک ہوتا رہا۔ افطاری کے بعد برتن سمیٹے اور اب محفل پر مراسلے ہو رہے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صبح بچوں کو سکول جانے کے لیے ڈراپ کیا، گھر سے کام اور کافی ساری میٹنگز، سکول کے بعد بچوں کی ہفتہ وار اردو کی کلاس تھی تو انہیں وہاں لیکر گئے، واپسی پر ہی بیگم نے بتا دیا تھا کہ ان کے سر میں درد ہے تو واپس آ کر فروٹ چاٹ اور بیف کے پیٹیز بنائے۔ ساتھ ہی دال پکانے رکھ دی۔ اس کے ساتھ ساتھ حسن کے میتھ کا ہوم ورک چیک ہوتا رہا۔ افطاری کے بعد برتن سمیٹے اور اب محفل پر مراسلے ہو رہے ہیں۔
پھر تو آپ سگھڑ شوہر کہلاتے ہوں گے۔
اب کچھ سوال
دال گلی؟
برتن سمیٹے ۔۔ دھونے کے بعد نا؟
بیگم کا سردرد ٹھیک ہے اب؟
 

عرفان سعید

محفلین
پھر تو آپ سگھڑ شوہر کہلاتے ہوں گے۔
اب کچھ سوال
دال گلی؟
برتن سمیٹے ۔۔ دھونے کے بعد نا؟
بیگم کا سردرد ٹھیک ہے اب؟
دال گل چکی۔
برتن دھونے کے لیے سمیٹے۔ اب ڈش واشر میں دھل رہے ہیں۔ ڈھلنے کے بعد سمیٹنا ہمیشہ ہماری ذمہ داری۔
سر درد برقرار ابھی تک۔
 
Top