آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
کبھی یوں بھی ہو تیرے روبرو نظر ملا کے یہ کہہ سکوں

'میری حسرتوں کو شمار کر میری خواہشوں کا حساب کر
 

زینب

محفلین
آنگن میں گھنے پیڑ کے نیچے تیری یادیں

میلہ سا لگا لیتی ہیں،اچھا نہیں‌کرتیں
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]مجھ کو احساسِ جرم اتنا تھا
میں سزاسے بھی مطمعن نہ ہوا
(شعر کچھ دیر قبل ہی سنا ہے فیصل آباد کے شاعر ہیں نام زہن سے محو ہوگیاہے یادآتے ہی شامل کردوں گا)
لیجئے جناب یاد آگیا۔۔۔ آپ کہیں گے کہ بڑی دیر میں یادآیاموصوف کو ۔۔ ایسانہیں ہے اسی وقت یاد آگیا تھا مگر ۔۔ بجلی مفقود تھی۔۔خیر۔
تو جناب شاعر کا نام ہے ۔۔ " ثنااللہ ظہیر " اور یہ فیصل آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔۔ ان کے کچھ مزید اشعار آگے پیش کردوں گا۔
[/FONT]

[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]تمھارے سامنے سچ بولنے سے رک گئے ہیں
مجھے بتائو تمہیں اور کیا پسند نہیں۔۔۔۔
ثنا اللہ ظہیر
[/FONT]
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]مجھ کو درکار ہیں کچھ فیصلے جلدی جلدی
کرّہءِ ارض ذرا تیز گھمایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[/FONT]
(شاعر کا نام مجھے معلوم نہیں ہوسکا البتہ یہ خبر ضرور ہے کہ شاعر کی عمر تقریبا 15 سال ہے)
رات شمیم روش صاحب ، توقیر تقی ، شبیر نازش، اختر عبدالرزّاق، عزیز مرزا اور ناچیز موجود تھے
اور گفتگو موجودہ دور میں شعر و ادب کی زبوں حالی پر رہی۔۔ یہ اہتمام کموڈور حسین بن خامس صاحب
کےسانحہ ارتحال پر منعقدہ ایک تعزیتی نشست کے اختتام پر ہوئی۔۔۔
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]اس کے جاتے ہی آنسوئوں نے کہا
جا تری آنکھ میں ہنر نہیں کچھ
توقیر تقی
[/FONT]
 

زینب

محفلین
آشنا درد سے ہونا تھا کسی طور ہمیں

تو نہ ملتا تو کسی اورسے بچھڑے ہوتے
 

مغزل

محفلین
تو اپنی سرگزشت خود اپنے قلم سے لکھ
خالی رکھی ہے خامہء حق نے تری جبییں
 

زینب

محفلین
اے کاش تجھے ایسا ایک زخمِ جدائی دوں

جب ٹیس کوئی چمکے میں تجھ کو دکھائی دوں
 

زینب

محفلین
محمد احمد اپ کے دستخط والا شعر بہت اچھا ہے۔۔۔۔۔


وعدہ خلاف یار سے کہو پیام بر

آنکھوں کو روگ دے گئے کیوں انتظار کا
 

مغزل

محفلین
جھوٹ بولا ہے توقائم بھی رہو اس پر ظفر
آدمی کو صاحبِ کردار ہونا چاہیئے۔۔۔۔
ظفر اقبال
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top