نیند کی ناؤ میں کہاں نہ گئے رات دریا رہے رواں کیا کیا لیاقت علی عاصم
جیہ لائبریرین مئی 27، 2008 #382 بوئے گل، نالۂ دل، دودِ چراغِ محفل جو تری بزم سے نکلا، سو پریشاں نکلا غالب
مغزل محفلین مئی 27، 2008 #383 زباں کو اذنِ گویائی ، نہ کچھ دل کی پزیرائی یہی آدابِ محفل ہیں تو محفل کو سلام اپنا
جیہ لائبریرین مئی 27، 2008 #384 یاد تھیں ہم کو بھی رنگارنگ بزم آرائیاں لیکن اب نقش و نگار طاق نسیاں ہوگئیں غالب
مغزل محفلین مئی 27، 2008 #385 غیر کی باتوں کو سن کر آپ کا دیکھا جمال کان کافر ہوگئے آنکھیں مسلماں ہوگئیں نوید غزالی (میرے استاد بھائی)
غیر کی باتوں کو سن کر آپ کا دیکھا جمال کان کافر ہوگئے آنکھیں مسلماں ہوگئیں نوید غزالی (میرے استاد بھائی)
محمداحمد لائبریرین مئی 27، 2008 #387 وفا داری بہ شکلِ استواری اصل ایماں ہے مرے بت خانے میں تو کعبے میںگاڑو برہمن کو
ظ ظفری لائبریرین مئی 27، 2008 #388 کب کی پتھر ہو چکیں تھیں ، منتظر آنکھیں مگر چھو کے جب دیکھا تو میرے ، ہاتھ گیلے ہوگئے
جیہ لائبریرین مئی 27، 2008 #389 درست شعر یوں ہے وفاداری بہ شرطِ استواری اصلِ ایماں ہے مَرے بت خانے میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو
مغزل محفلین مئی 27، 2008 #390 جیہ جی۔۔ کارِ دنیامیں جنہیں کوئی کمی لگتی تھی میں وہ آنکھیں تری دیوار پہ رکھ آیا ہوں جاذب ضیائی
ظ ظفری لائبریرین مئی 27، 2008 #391 جیہ نے کہا: درست شعر یوں ہے وفاداری بہ شرطِ استواری اصلِ ایماں ہے مَرے بت خانے میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بھئی ذرا بچ کے ۔۔۔ غالب کی بھتیجی محفل پر وارد ہوچکیں ہیں ۔ لہذا اشعار دیکھ بھال کر پوسٹ کیئے جائیں ۔ خاص کر چچا غالب کے ۔
جیہ نے کہا: درست شعر یوں ہے وفاداری بہ شرطِ استواری اصلِ ایماں ہے مَرے بت خانے میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بھئی ذرا بچ کے ۔۔۔ غالب کی بھتیجی محفل پر وارد ہوچکیں ہیں ۔ لہذا اشعار دیکھ بھال کر پوسٹ کیئے جائیں ۔ خاص کر چچا غالب کے ۔
ظ ظفری لائبریرین مئی 27، 2008 #392 کس سے محرومی قسمت کی شکایت کیجیئے ہم نے چاہا تھا کہ مرجائیں ، سو وہ بھی نہ ہوا
مغزل محفلین مئی 27، 2008 #393 مرا مرنا تمھارے واسطے مرنا سہی لوگو مگر سچ یہ ہے میں آب و ہوا تبدیل کرتا ہوں ناچیز (م۔م۔مغل)
ابوشامل محفلین مئی 27، 2008 #394 ہم بھی ہیں کیا عجب کہ کڑی دھوپ کے تلے صحرا خرید لائے ہیں برسات بیچ کر(یہ شعر کس کا ہے؟)
محمداحمد لائبریرین مئی 27، 2008 #395 ابوشامل نے کہا: ہم بھی ہیں کیا عجب کہ کڑی دھوپ کے تلے صحرا خرید لائے ہیں برسات بیچ کر(یہ شعر کس کا ہے؟) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ غالباٰ فرحت عباس شاہ کا ہے ۔ اُن کی ایک کتاب کا نام بھی "صحرا خرید لائےہیں" ہے
ابوشامل نے کہا: ہم بھی ہیں کیا عجب کہ کڑی دھوپ کے تلے صحرا خرید لائے ہیں برسات بیچ کر(یہ شعر کس کا ہے؟) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ غالباٰ فرحت عباس شاہ کا ہے ۔ اُن کی ایک کتاب کا نام بھی "صحرا خرید لائےہیں" ہے
مغزل محفلین مئی 27، 2008 #396 فہد صاحب خوش آمدید۔۔ یہ شہر ِ دل نہیں ہے شہرِ آثارِ قدیمہ ہے سماعت ہو تو یاں ایک ایک پتھّر بات کرتا ہے۔۔ عزیز مرزا
فہد صاحب خوش آمدید۔۔ یہ شہر ِ دل نہیں ہے شہرِ آثارِ قدیمہ ہے سماعت ہو تو یاں ایک ایک پتھّر بات کرتا ہے۔۔ عزیز مرزا
ظ ظفری لائبریرین مئی 27، 2008 #397 عرضِ نیاز عشق کے قابل نہیں رہا جس دل پہ ناز تھا مجھے ، وہ دل نہیں رہا
محمداحمد لائبریرین مئی 27، 2008 #398 تحریر بیچ کر تو کبھی بات بیچ کر پاتے ہیں رزق صورتِ حالات بیچ کر ہم بھی ہیں کیا عجب کہ کڑی دھوپ کے تلے صحرا خرید لائے ہیں برسات بیچ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فرحت عباس شاہ
تحریر بیچ کر تو کبھی بات بیچ کر پاتے ہیں رزق صورتِ حالات بیچ کر ہم بھی ہیں کیا عجب کہ کڑی دھوپ کے تلے صحرا خرید لائے ہیں برسات بیچ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فرحت عباس شاہ
ابوشامل محفلین مئی 27، 2008 #399 ہم وہ سیاہ نصیب ہیں طارق کہ شہر میں کھولیں دکان کفن کی تو لوگ مرنا ہی چھوڑ دیں شعر کا وزن کیسے برابر ہوگا؟ کیونکہ مجھے کچھ گڑ بڑ لگ رہی ہے (معذرت کہ میں شاعری کے حوالے سے کورا ہوں سوائے اقبال کے)
ہم وہ سیاہ نصیب ہیں طارق کہ شہر میں کھولیں دکان کفن کی تو لوگ مرنا ہی چھوڑ دیں شعر کا وزن کیسے برابر ہوگا؟ کیونکہ مجھے کچھ گڑ بڑ لگ رہی ہے (معذرت کہ میں شاعری کے حوالے سے کورا ہوں سوائے اقبال کے)
محمداحمد لائبریرین مئی 27، 2008 #400 کسی حد تک متوازن میںنے اسے یوں پڑھا ہے ہم وہ سیہ نصیب ہیں طارق کہ شہر میں کھولیں دکاں کفن کی تو لوگ مرنا چھوڑ دیں لیکن اب بھی ایک حرف زائد محسوس ہو رہا ہے
کسی حد تک متوازن میںنے اسے یوں پڑھا ہے ہم وہ سیہ نصیب ہیں طارق کہ شہر میں کھولیں دکاں کفن کی تو لوگ مرنا چھوڑ دیں لیکن اب بھی ایک حرف زائد محسوس ہو رہا ہے