راتوں سے گھنی رلفوں سے مر مر سے سبک ان ہاتھوں میں آنچل ہیں سرکتے جاتے ہیں گجرا ہیں مہکتے جاتے ہیں
ی یونس رضا معطل مئی 30، 2008 #421 راتوں سے گھنی رلفوں سے مر مر سے سبک ان ہاتھوں میں آنچل ہیں سرکتے جاتے ہیں گجرا ہیں مہکتے جاتے ہیں
محمداحمد لائبریرین مئی 31، 2008 #424 موسمِ یاس کا کوئی جھونکا، اب جو گزرے تھماری خلوت سے سوچ لینا ہمارے بارے میں ، پر ہمارا ملال مت کرنا رتجگے کی رتیں تو خیر یوں ہی، آتی جاتی ہیں پر خیال رہے جاگنا بھی تو اس سلیقے سے، اپنی آنکھوں کو لال مت کرنا
موسمِ یاس کا کوئی جھونکا، اب جو گزرے تھماری خلوت سے سوچ لینا ہمارے بارے میں ، پر ہمارا ملال مت کرنا رتجگے کی رتیں تو خیر یوں ہی، آتی جاتی ہیں پر خیال رہے جاگنا بھی تو اس سلیقے سے، اپنی آنکھوں کو لال مت کرنا
مغزل محفلین مئی 31، 2008 #425 وہ حرف گیر عجب ہے کہ خود مرے ہاتھوں مرے مسوّدے برباد کرتا رہتا ہے لیاقت علی عاصم
محمداحمد لائبریرین مئی 31، 2008 #426 ٹوٹا تو کتنے آئنہ خانوں پہ زد پڑی اٹکا ہوا گلے میں جو پتھر صدا کا تھا
mfdarvesh محفلین مئی 31، 2008 #427 ہم باوفا تھے اس لیے نظروں سے گر گئے تلاش شائد تمھیں کسی بے وفا کی تھی
جیہ لائبریرین مئی 31، 2008 #428 وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹہھرا تو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگ آستاں کیوں ہو
مغزل محفلین مئی 31، 2008 #429 بددعا دے گیا کیوں سرِ انجمن ، کوئی درویشِ فن سلب سب ہوگیا میرا علم و ہنر ، شعر کیسے لکھوں (احمد امتیاز)
بددعا دے گیا کیوں سرِ انجمن ، کوئی درویشِ فن سلب سب ہوگیا میرا علم و ہنر ، شعر کیسے لکھوں (احمد امتیاز)
محمد وارث لائبریرین مئی 31، 2008 #430 غیرتِ مہر، رشکِ ماہ ہو تم خوبصورت ہو، بادشاہ ہو تم کیوں کر آنکھیں نہ ہم کو دکھلاؤ کیسے خوش چشم، خوش نگاہ ہو تم (آتش)
غیرتِ مہر، رشکِ ماہ ہو تم خوبصورت ہو، بادشاہ ہو تم کیوں کر آنکھیں نہ ہم کو دکھلاؤ کیسے خوش چشم، خوش نگاہ ہو تم (آتش)
فرخ منظور لائبریرین مئی 31، 2008 #432 گلِ نرگس کا گلدستہ بدستِ غیر کیوں بھیجا جو آنکھیں ہی دکھانا تھیں تو خود آکے دکھا جاتے
فرحت کیانی لائبریرین مئی 31، 2008 #433 تا عمر اپنی ذات سے باہر نہ جاسکے اہلِ خرد سے ان کی خودی چال چل گئی
فرحت کیانی لائبریرین مئی 31، 2008 #434 زہر ایجاد کرو اور یہ پیہم سوچو زندگی ہے کہ نہیں دوسرے سیاروں میں ۔۔انور مسعود
محمد وارث لائبریرین مئی 31، 2008 #435 ہے سنگ پر براتِ معاشِ جنونِ عشق یعنی ہنوز منّتِ طِفلاں اٹھایئے (غالب)
ر راجہ صاحب محفلین مئی 31، 2008 #436 میں جو کہہ نہیں سکتا اسے میں فرض کرتا ہوں چلو میں فرض کرتا ہوں مجھے تم سے محبت ہے
ی یونس رضا معطل جون 2، 2008 #439 جب تلک درد اک تجسس تھا مرے ہمراہ تھے کیوں خبر لیتے نہیں درد آشنا ہونے کے بعد
mfdarvesh محفلین جون 2، 2008 #440 رنگ حیا کا جو چہرے پر نکھرتا ہو گا بھولنے والا مجھے یاد تو کرتا ہوگا زلف اب تیرے ماتھے مچلتی ہوگی تجھ سے بالوں کا وہ جھرمٹ نہ سنورتا ہو گا
رنگ حیا کا جو چہرے پر نکھرتا ہو گا بھولنے والا مجھے یاد تو کرتا ہوگا زلف اب تیرے ماتھے مچلتی ہوگی تجھ سے بالوں کا وہ جھرمٹ نہ سنورتا ہو گا