دیا ہے دل اگر اس کو، بشر ہے، کیا کہیے ہوا رقیب تو ہو، نامہ بر ہے کیا کہیے (غالب)
فرخ منظور لائبریرین جون 11، 2008 #521 دیا ہے دل اگر اس کو، بشر ہے، کیا کہیے ہوا رقیب تو ہو، نامہ بر ہے کیا کہیے (غالب)
محمد وارث لائبریرین جون 11، 2008 #522 مضمونِ زلف از بس پیچیدہ ہے، ہم اس کو سو بار کھولتے ہیں، سو بار باندھتے ہیں جی کیوں چلا نہ جاوے ہر شعر کی ادا پر اے مصحفی ہم اس کی رفتار باندھتے ہیں
مضمونِ زلف از بس پیچیدہ ہے، ہم اس کو سو بار کھولتے ہیں، سو بار باندھتے ہیں جی کیوں چلا نہ جاوے ہر شعر کی ادا پر اے مصحفی ہم اس کی رفتار باندھتے ہیں
مغزل محفلین جون 12، 2008 #526 بڑا حوصلہ تھا بچھڑنے کا اس کو وہ جاتے ہوئے مجھ سے مل کر گیا تھا لیاقت علی عاصم
م محبوب خان محفلین جون 12، 2008 #527 کون تولے گا اب ہیروں میں تمھارے آنسو وہ جو اک درد کا تاجر تھا دکاں چھوڑ گیا
مغزل محفلین جون 12، 2008 #528 شکریہ محبوب صاحب۔ میر نے کہا تھا: ہے کوئی جوہری اشکوں کے نگینوں کا یہاں ؟ آنکھ بازار میں اک جنسِ گراں لائی ہے ۔۔۔۔
شکریہ محبوب صاحب۔ میر نے کہا تھا: ہے کوئی جوہری اشکوں کے نگینوں کا یہاں ؟ آنکھ بازار میں اک جنسِ گراں لائی ہے ۔۔۔۔
گرو جی محفلین جون 12، 2008 #529 جو بساطِ جاں ہی الٹ گیا، وہ جو راستے سے پلٹ گیا اسے روکنے سے حصول کیا، اسے مت بلا اسے بھول جا
ع عیشل محفلین جون 12، 2008 #531 اک اداسی کرتی جائے گی سرایت روح میں اس قدر وابستگی اچھی نہیں ہے شام سے
محمد کاشف حبیب محفلین جون 12، 2008 #532 ہنسنا مجھے پسند نہ رونا پسند ہے کھا پی کے دس بیس روٹیاں سونا پسند ہے
مغزل محفلین جون 13، 2008 #533 میں نے اے دل تجھے سینے سے لگایا ہوا ہے اور تو ہے کہ مری جان کو آیا ہوا ہے اجمل سراج
ع عیشل محفلین جون 13، 2008 #534 لوگ کیوں بس کے اُجڑ تے ہیں،کبھی سوچا ہے کس لیئے جاں سے گذرتے ہیں،کبھی سوچا ہے جو نظر آتے ہیں آئینہ سی پوشاکوں میں وہ بھی مٹّی میں اُترتے ہیں،کبھی سوچا ہے؟
لوگ کیوں بس کے اُجڑ تے ہیں،کبھی سوچا ہے کس لیئے جاں سے گذرتے ہیں،کبھی سوچا ہے جو نظر آتے ہیں آئینہ سی پوشاکوں میں وہ بھی مٹّی میں اُترتے ہیں،کبھی سوچا ہے؟
مغزل محفلین جون 13، 2008 #535 خدا رکھے تمہیں رنگِ حنا سے اتنا ڈرتے ہو ابھی تو سیکڑوں کے خوں بہانے ہیں جواں ہوکر استاد قمر جلالوی
فرخ منظور لائبریرین جون 13، 2008 #536 جب ہوا شب کو بدلتی ہوئی پہلو آئی مدتوں اپنے بدن سے تری خوشبو آئی
زھرا علوی محفلین جون 13، 2008 #537 یہ جانتے ہیں کہ نقصان کر کے بیٹھیے ہیں ہم اپنے دل پہ بڑا مان کر کے بیٹھیے ہیں ٹوٹ نہ جائے کہیں سلسلہ توجہ کا اک ایک پل کو ترا دھیان کر کے بیٹھے ہیں
یہ جانتے ہیں کہ نقصان کر کے بیٹھیے ہیں ہم اپنے دل پہ بڑا مان کر کے بیٹھیے ہیں ٹوٹ نہ جائے کہیں سلسلہ توجہ کا اک ایک پل کو ترا دھیان کر کے بیٹھے ہیں
محمداحمد لائبریرین جون 14، 2008 #538 بارہا دل نے یہ آواز سنی اور چاہا مان لوں مجھ سے جو وجدان مرا کہتا ہے لیکن اس عجز سے ہارا مرے فن کا جادو چاند کو چاند سے بڑھ کر کوئی کیا کہتا ہے احمد فراز
بارہا دل نے یہ آواز سنی اور چاہا مان لوں مجھ سے جو وجدان مرا کہتا ہے لیکن اس عجز سے ہارا مرے فن کا جادو چاند کو چاند سے بڑھ کر کوئی کیا کہتا ہے احمد فراز
مغزل محفلین جون 14، 2008 #539 ترے ہجر میں خور و خواب کا کئی دن سے یہی سلسلہ کوئی لقمہ ہاتھ سے گر پڑا تو خیال تیری طرف گیا لیاقت علی عاصم
ترے ہجر میں خور و خواب کا کئی دن سے یہی سلسلہ کوئی لقمہ ہاتھ سے گر پڑا تو خیال تیری طرف گیا لیاقت علی عاصم
گرو جی محفلین جون 14، 2008 #540 کتنا آساں تھا تیرے ہجر میںمرنا جاناں پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے