آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
[font="urdu_umad_nastaliq"]خود پھول نے بھی ہونٹ کیے اپنے نیم وا
چوری تمام، رنگ کی تتلی کے سر نہ جائے[/font]
 

مغزل

محفلین
وہ مجھ سے پوچھ رہا تھا بتاؤ کیسا لگا
تم اگلے زخم کو چھوڑو یہ گھاؤ کیسا لگا
عجب سوال کیا آندھیوں نے پتوں سے
شجر سے ٹوٹ کے گرنا بتاؤ کیسا لگا ؟؟
 

مغزل

محفلین
یہ کہنے کو تو دونوں کے سفر کی داستاں ہے
مگر میں تو اکیلا چل رہا ہوں تو کہاں ہے ؟

اختر عبدالرزاق
 

فرخ منظور

لائبریرین
انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھ
دیکھا جو مجھ کو چھوڑ دئیے مسکرا کے ہاتھ

یہ کیا نیا ستم ہے حنا تو لگائیں غیر
اور اس کی داد چاہیں وہ مجھ کو دکھا کے ہاتھ

دینا وہ اس کا ساغرِ مے یاد ہے نظام
منہہ پھیر کر اُدھر، اِدھر کو بڑھا کے ہاتھ
 

گرو جی

محفلین
یہ تمنا تھی کہ تکمیل تمنا کرتے
سامنے تجھ کو بٹھا کہ تیری پوجا کرتے
کچھ نہ ہوتا تہ محبت میں ہم اتنا کرتے
ہم تیرے حسن سے ایماں کا سودا کرتے
 

محمد وارث

لائبریرین
ہے یہی مری نماز، ہے یہی مرا وضو
میری نواؤں میں ہے میرے جگر کا لہو
(اقبال سیالکوٹی)

شکریہ حضور 'سیالکوٹ' پر 'زور' دینے کیلیئے۔ :)

ایک شعر عدم کا، جناب

پری وشوں سے ہمارا، قدیم رشتہ ہے
بڑا سلیم، بڑا مستقیم رشتہ ہے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top