یہ لوگ مردہ پرستی کے فن میں ماہر ہیں یہ مجھ کو روئیں گے کل ، آج ان کو رو لوں میں خالد علیگ مرحوم
مغزل محفلین مئی 23، 2008 #341 یہ لوگ مردہ پرستی کے فن میں ماہر ہیں یہ مجھ کو روئیں گے کل ، آج ان کو رو لوں میں خالد علیگ مرحوم
ع عندلیب محفلین مئی 23، 2008 #342 کیوں خزاں سے گھبرا کر آشیاں بدل ڈالے تم کو ابر رحمت کا انتظار کرنا تھا حیات واثی )
ر راجہ صاحب محفلین مئی 24، 2008 #343 میں نے دیکھا ہے اپنی بیٹی کو چاند کی چاندنی تو کچھ بھی نہیں بشکریہ م م مغل
ت تفسیر محفلین مئی 24، 2008 #345 اب تو اس راہ سے وہ شخص گزرتا بھی نہیں اب کس اُمید پہ دروازے سے جھانکے کوئی پروین شاکر
مغزل محفلین مئی 24، 2008 #346 ریل کی سیٹی میں کیسی ہجر کی تمہید تھی اس کو رخصت کر کے گھر لوٹے تو اندازہ ہوا پروین شاکر
mfdarvesh محفلین مئی 24، 2008 #348 مجنوں نہ کوہ کن تلف عشق میں ہوئے مرتے ہیں اس خانداں کے سبھی لوگ اسی طرح
زھرا علوی محفلین مئی 24، 2008 #349 "تو نے ہنر کے ساتھ مٹایا نہیں مجھے مجھ میں تو تیرے عکس کی پہچان رہ گئی"
مغزل محفلین مئی 24، 2008 #350 کیا میری طرح خانما برباد ہو تم بھی ؟ کیا بات ہے تم گھر کا پتا کیوں نہیں دیتے ؟ مقبول نقش
ملائکہ محفلین مئی 24، 2008 #351 اب بھی کہتے ہو قیامت نہ آئے اے دل کتنے سکون سے کہہ گئے وہ تو میرا کچھ نہیں
ت تفسیر محفلین مئی 24، 2008 #353 وہ اجنبی کی طرح ہی سہی ملا تو سہی دیار غیر میں اپنا کوئی ملا تو سہی ۔ ہوش امروہوی
محمد وارث لائبریرین مئی 24، 2008 #354 کسی سے عہد و پیماں کر نہ رہیو تُو اس بستی میں رہیو، پر نہ رہیو (جون ایلیا)
مغزل محفلین مئی 24، 2008 #357 جو ان آنکھوں سے رواں ہیں اشک ہیں جو ان اشکوں میں مکیں ہے عشق ہے توقیر تقی
محمد وارث لائبریرین مئی 25، 2008 #358 حیرت غرورِ حسن سے، شوخی سے اضطراب دل نے بھی تیرے سیکھ لیے ہیں چلن تمام (حسرت موہانی)
ر راجہ صاحب محفلین مئی 25، 2008 #359 تو میرے شوقِ ملاقات پر تنقید نا کر اچھے لگتے ہیں مجھے تیری شباہت والے
ت تفسیر محفلین مئی 25، 2008 #360 کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا اُس نے بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی