آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ہما

محفلین
اک کرن سی تھی اُمید کی سو جی اُٹھے
ورنہ اُجالوں نے تو سایئے ہی دیئے تھے ہم کو
 

ایم اے راجا

محفلین
ٹھہر کے دیکھے تو رک جائے نبض ساعت کی
شب فراق کی قامت ہے کس قیامت کی

وہ رت جگے، وہ گئی رات تک سخن کاری
شبیں گزاری ہین ہم نے بھی کچھ ریاضت کی

(پروین شاکر مرحومہ)​
 

مرک

محفلین
اپنی نکمی کا ایک یہ بھی سبب ہے فراز
چیز جو مانگتے ہیں سب سے الگ مانگتے ہیں۔
 

محبوب خان

محفلین
بھٹکتے باغ میں پھرتے ہو کیوں اے عندلیبو! تم
چمن میں گل ہزاروں ہیں ولے اس گل کو آ دیکھو
(حاجی لاہوری)
اصل نام: میر علی اکبر
 

مغزل

محفلین
[font="urdu_umad_nastaliq"]
غمِ ابلاغ میں ہم لوگ آدھے رہ گئے ہیں
مکمل بات کی ترسیل کا غم کھا گیا ہے

اختر عثمان
[/font]
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top