آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
میں اسی سوچ میں کھڑا ساحل میں ڈوب گیا
کتنا گہرہ تیری یاد کا کنارہ ہو گا
تو میرا ہو کر بھی محروم رہا محجھ سے
کیا کوہی میری طرح جیت کے ہارا ہو گا
 

مغزل

محفلین
نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے
ہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں
احمد مشتاق
 

طالوت

محفلین
بڑے شوق سے سن رہا تھا زمانہ
ہمیں سو گئے سنتے سنتے

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے

(اہل علم حضرات ذرا تصحیح کر دیں کونسا شعر درست ہے اور کس کا ہے؟)
وسلام
 

فرخ منظور

لائبریرین
بڑے شوق سے سن رہا تھا زمانہ
ہمیں سو گئے سنتے سنتے

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے

(اہل علم حضرات ذرا تصحیح کر دیں کونسا شعر درست ہے اور کس کا ہے؟)
وسلام

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے

یہ شعر ثاقب کانپوری کا ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
دوسرا شعر صحیح ہے لیکن اسطرح اور شاعر شاید ثاقب لکھنوی ہیں!

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے
 

ف۔قدوسی

محفلین
اگر مقام شرف کی ہے جستجو تم کو
تو ظلم و کفر سے ہر رشتہ تھوڑنا ہوگا
خود اعتماد و خود آگاہ و خود نگر بن کر
خدا سے اپنا تعلق جوڑنا ہوگا
والسلام
 

ف۔قدوسی

محفلین
ٹل نہ سکتے تھے اگر جنگ میں اڑجاتے تھے
پیر شیروں کے بھی میدان سے اکھڑ جاتے تھے
تجھ سے سرکش ہوئ کوئ تو بگھڑ جاتے تھے
تیغ کیا چیز ہے ہم توپ سے لڑ جاتے تھے
والسلام
 

مغزل

محفلین
بزمِ آشفتہ سرا میں کون آیا ہے امان
پالکی میں جسم کی اسرارِ رعنائی لیے
یاور امان ( کراچی)
 

مغزل

محفلین
درِ دیر و حرم پر عمر بھر رگڑی جبیں اپنی
خدا راضی نہ بندے خوش کوئی سنتا نہیں اپنی

از: سرخوش شادانی المعروف مولوی بنے میاں
( انجم شادانی اور پروفیسر رحمان خاور کے والد )
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top