وہ بھی شاید رو پڑے ویران کاغذ دیکھ کر میں نے اس کو آخری خط میں لکھا کچھ بھی نہیں شاعر: ظہور نظر
نوید صادق محفلین جنوری 16، 2009 #621 وہ بھی شاید رو پڑے ویران کاغذ دیکھ کر میں نے اس کو آخری خط میں لکھا کچھ بھی نہیں شاعر: ظہور نظر
مغزل محفلین جنوری 16، 2009 #622 سناٹا جب تنہائی کے زہر میں گھلتا ہے وہ گھڑیاں کیونکر کٹتی ہیں، کیسے بتائیں تمہیں ظہور نظر نوید بھائی، استاد ظہور نظر کی یہ غزل فورم پر لگی ہوئی ہے ۔ ( کھٹکا کریں)
سناٹا جب تنہائی کے زہر میں گھلتا ہے وہ گھڑیاں کیونکر کٹتی ہیں، کیسے بتائیں تمہیں ظہور نظر نوید بھائی، استاد ظہور نظر کی یہ غزل فورم پر لگی ہوئی ہے ۔ ( کھٹکا کریں)
نایاب لائبریرین جنوری 16، 2009 #623 السلام علیکم سدا مہکتی رہے یہ محفل اردو آمین اِک غم ہے ۔ اُسے بھی بھول جائیں پی رکھّی ہے کیا شراب ہم نے ایسے کہ سنو تو ہنس پڑو تم دیکھے ہیں عجیب خواب ہم نے دور کنارا مصحف اقبال توصیفی نایاب
السلام علیکم سدا مہکتی رہے یہ محفل اردو آمین اِک غم ہے ۔ اُسے بھی بھول جائیں پی رکھّی ہے کیا شراب ہم نے ایسے کہ سنو تو ہنس پڑو تم دیکھے ہیں عجیب خواب ہم نے دور کنارا مصحف اقبال توصیفی نایاب
مغزل محفلین جنوری 16، 2009 #624 گرنے دو تم مجھے مرا ساغر سنبھال لو اتنا تو میرے یار کرو میں نشے میں ہوں
فرخ منظور لائبریرین جنوری 16، 2009 #625 گردشِ ساغرِ صد جلوۂ رنگیں ، تجھ سے آئینہ داری یک دیدۂ حیراں ، مُجھ سے (غالب)
محمد وارث لائبریرین جنوری 16، 2009 #626 ترا مُکھ مشرقی، حسن انوری، جلوہ جمالی ہے نَیَن جامی، جبیں فردوسی و ابرو ہلالی ہے (ولی دکنی)
زینب محفلین جنوری 16، 2009 #627 ہر ایک لمحہ مجھے رہتی ہے تازہ شکایت کبھی تجھ سے ،کبھی خود سے،کبھی اس زندگی سے وہ بےکیفی کا عالم ہے کہ دل چاہتا ہے کہیں روپوش ہو جاؤں اچانک خامشی سے
ہر ایک لمحہ مجھے رہتی ہے تازہ شکایت کبھی تجھ سے ،کبھی خود سے،کبھی اس زندگی سے وہ بےکیفی کا عالم ہے کہ دل چاہتا ہے کہیں روپوش ہو جاؤں اچانک خامشی سے
ادریس آزاد محفلین جنوری 16، 2009 #628 زینب نے کہا: ہر ایک لمحہ مجھے رہتی ہے تازہ شکایت کبھی تجھ سے ،کبھی خود سے،کبھی اس زندگی سے وہ بےکیفی کا عالم ہے کہ دل چاہتا ہے کہیں روپوش ہو جاؤں اچانک خامشی سے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اس میں اگر "وہ بے کیفی کا عالم ہے کہ دل یہ چاہتا ہے" ہو تو وزن ٹھیک ہوجائے گا۔ممکن ہے ٹائپنگ کی مسٹیک ہو
زینب نے کہا: ہر ایک لمحہ مجھے رہتی ہے تازہ شکایت کبھی تجھ سے ،کبھی خود سے،کبھی اس زندگی سے وہ بےکیفی کا عالم ہے کہ دل چاہتا ہے کہیں روپوش ہو جاؤں اچانک خامشی سے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ اس میں اگر "وہ بے کیفی کا عالم ہے کہ دل یہ چاہتا ہے" ہو تو وزن ٹھیک ہوجائے گا۔ممکن ہے ٹائپنگ کی مسٹیک ہو
مغزل محفلین جنوری 17، 2009 #629 میں نے تعبیر کو تحریر میں آنے نہ دیا خواب لکھتے ہوئے محتاجِ بشارت لکھا عزم بہزاد ( غزل بھی آج پیش کردیتا ہوں)
میں نے تعبیر کو تحریر میں آنے نہ دیا خواب لکھتے ہوئے محتاجِ بشارت لکھا عزم بہزاد ( غزل بھی آج پیش کردیتا ہوں)
نوید صادق محفلین جنوری 18، 2009 #630 تاریخ بکف ہے ذرہ ذرہ صحرا میں کسے کسے صدا دوں شاعر: احمد ندیم قاسمی
محمداحمد لائبریرین جنوری 20، 2009 #633 کبھی کبھی کا یہ مل بیٹھنا غنیمت ہے نئی لغت کے مطابق یہی محبت ہے
مغزل محفلین جنوری 20، 2009 #634 ملے تو مل لیے ، بچھڑے تو یاد بھی نہ رہے تعلقات میںایسی روا روی بھی نہ ہو ۔۔۔ سمجھے ۔۔ ؟؟ اب آہی گئےتو تو لگے ہاتھوں میری غزلیں بھی دیکھ لو ۔۔۔
ملے تو مل لیے ، بچھڑے تو یاد بھی نہ رہے تعلقات میںایسی روا روی بھی نہ ہو ۔۔۔ سمجھے ۔۔ ؟؟ اب آہی گئےتو تو لگے ہاتھوں میری غزلیں بھی دیکھ لو ۔۔۔
زینب محفلین جنوری 20، 2009 #635 کئی ستاروں کو میں جانتا ہوں بچپن سے کہیں بھی جاؤں میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں وہ ایک پیڑ ہے آ، اس سے مل کے رو لیں یہاں سے تیرے میرے راستے بدلتے ہیں
کئی ستاروں کو میں جانتا ہوں بچپن سے کہیں بھی جاؤں میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں وہ ایک پیڑ ہے آ، اس سے مل کے رو لیں یہاں سے تیرے میرے راستے بدلتے ہیں
محمداحمد لائبریرین جنوری 20، 2009 #636 کچھ اور ساتھ رہے گا چلو چلیں واپس جہاں ملے تھے اُسی موڑ پر جدا ہونا
ا ارشد خان محفلین جنوری 20، 2009 #637 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اُ مید وہ تو پتھر ہیں جو گر جاتے ہیں ٹکڑے ہو کر حوصلے بھی کبھی مسمار ہوا کرتے ہیں / شاعر نا معلوم /
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اُ مید وہ تو پتھر ہیں جو گر جاتے ہیں ٹکڑے ہو کر حوصلے بھی کبھی مسمار ہوا کرتے ہیں / شاعر نا معلوم /
مغزل محفلین جنوری 20، 2009 #638 تم تراشے ہوئے بت ہو کسی محراب کے بیچ ہم زوائد ہیں جو پتھر سے نکل جاتے ہیں ۔ توقیر تقی
زینب محفلین جنوری 20، 2009 #639 اس نے اپنی چال چلی،اس کی جیت یقینی تھی اپنی اپنی قسمت کہ ہارا میں پچھتایا وہ
ا ارشد خان محفلین جنوری 20، 2009 #640 ساغر صدیقی جسے اپنا یار کہنا ، ا سے چھوڑنا بھنور میں یہ حدیث ِ د لبرا ں ہے ، یہ کما ل ِ د لبری ہے