آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ف۔قدوسی

محفلین
لاکھوں سلام ایسے پیغمبر کی شان پر
جن کے لئے ہے درود حق کی زبان پر
جنت کی کنجیاں میرے ہاتھ ہے اے عزیز
یعنی درود پاک ہے میری زبان پر
(والسلام)
 

ف۔قدوسی

محفلین
اے خاصئہ خاصان رسل وقت دعا ہے
امت پہ تیری آکے عجب وقت پڑا ہے
جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے
پردیس میں وہ آج غریب الغرباء ہے
والسلام
 

مغزل

محفلین
لحنِ داؤد پہ قربان مرے صوت و سخن
ہرطرف نغمہ سرا ہے مرے مضمار میں تو
لیاقت علی عاصم (حمد)
 

مغزل

محفلین
اب تو ملال بھی نہیں یعنی خیال بھی نہیں
کون کہاں بچھڑ گیا تیز ہوا کے شور میں

عزم بہزاد ( معروف شاعر بہزاد لکھنوی کے پوتے)
(شعری مجموعہ : تعبیر سے پہلے خواب)
 

مغزل

محفلین
آج کل میں بہت اداس ہوں دوست
خیر یہ مسئلہ تمھارا نہیں

لوگ مجنوں سمجھنے لگتے ہیں
یعنی یہ دشت بھی ہمارا نہیں

قیصر منور:(کراچی)
 

مغزل

محفلین
میں گل کو دیکھ کر تخلیقِ گل کی سوچتا ہوں
گلوں کو دیکھتے رہنا توکوئی بات نہیں
احمد ندیم قاسمی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top