اے ہم سخنو! کچھ تو کہو عہدِ ستم میں اک حرف سے ممکن ہے حکایت نکل آئے احمد فراز
فرحت کیانی لائبریرین فروری 7، 2009 #701 اے ہم سخنو! کچھ تو کہو عہدِ ستم میں اک حرف سے ممکن ہے حکایت نکل آئے احمد فراز
مغزل محفلین فروری 7، 2009 #702 رمیدگی تھی تو پھر ختم تھا گریز اس پر سپردگی تھی تو بے انتہا زیادہ تھی فراز
محمداحمد لائبریرین فروری 7، 2009 #703 یوں نہ ہو اٹھ کے چلے جائیں تری بزم سے ہم اور پھر لوٹ کے آنے میں زمانے لگ جائیں اختر عبدالرزاق
مغزل محفلین فروری 7، 2009 #704 اس نے ہر بات نبھائی ہے خدا خیر کرے اب نہ آوں گا یہ کہہ کے اٹھا تھا ہم سے
محمد وارث لائبریرین فروری 7، 2009 #705 کم ہونگے اس بساط پہ ہم جیسے بدقماش جو چال ہم چلے سو نہایت بُری چلے (ذوق)
نوید صادق محفلین فروری 8، 2009 #706 روشنی نام ہے تمدن کا طاق میں کچھ نہ کچھ رکھا کیجے شاعر: ذوالفقار عادل
الف نظامی لائبریرین فروری 8، 2009 #707 منزل تیرے مقصد کی کعبہ ہے نہ بت خانہ ان دونوں سے آگے چل اے ہمت مردانہ بیدم وارثی
الف نظامی لائبریرین فروری 8، 2009 #708 میں نہیں کہتا کہ تم ایسا کرو ویسا کرو ان (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی صورت آئینہ ہے ، آئینہ دیکھا کرو
میں نہیں کہتا کہ تم ایسا کرو ویسا کرو ان (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی صورت آئینہ ہے ، آئینہ دیکھا کرو
نوید صادق محفلین فروری 8، 2009 #709 وہ جن دنوں میں کرم بے حساب تھا تیرا وہی تو دن تھے مرے کھیلنے کے کھانے کے شاعر: احمد مشتاق
L literature محفلین فروری 9، 2009 #710 ایک شعر - منیر نیازی اس سمت چلو تم بھی اے بھٹکے ہوئے لوگو جس سمت یہ ویراں سی چپ چاپ سڑک جائے
نوید صادق محفلین فروری 9، 2009 #711 آنکھوں میں تیز دھوپ کے نیزے گڑے رہے ہم تیرے انتظار میں پھر بھی کھڑے رہے شاعر: رام ریاض
محمداحمد لائبریرین فروری 9، 2009 #712 یہ حوصلہ بھی تجھے جیت کر نصیب ہوا وگرنہ ہار کے کس نے شکست مانی ہے
فرحت کیانی لائبریرین فروری 9، 2009 #713 بلا سے ہم نے نہ دیکھا تو اور دیکھیں گے فروغِ گلشن و صوتِ ہزار کا موسم فیض احمد فیض
محمداحمد لائبریرین فروری 9، 2009 #714 موسم مزاج تھا نہ زمانہ سرشت تھا میں اب بھی سوچتی ہوں وہ کیسے بدل گیا پروین شاکر
نوید صادق محفلین فروری 9، 2009 #715 وہ پتیوں سے بھری ٹہنیاں تری بانہیں بلا رہے ہیں شجر تیرے آستانے کے احمد مشتاق
محمداحمد لائبریرین فروری 9، 2009 #716 جب پھول مرے چاکِ گریباںپہ ہنسے تھے لمحہ وہی گزرا ہے گراں موسمِ گل کا شکیب جلالی
نوید صادق محفلین فروری 10، 2009 #717 وفا ہے گھر سے بھی لازم مگر دلوں میں، ظفر محبتوں کا تو خانہ ہی اور ہوتا ہے شاعر: ظفر اقبال
محمداحمد لائبریرین فروری 10، 2009 #719 تھکیں جو پائو ں تو چل سر کے بل نہ ٹھہر آتش گل ِ مراد ہے منزل میں خار راہ میں ہے
فرخ منظور لائبریرین فروری 10، 2009 #720 کچھ ترا شوق کچھ تری حسرت اور رکھا ہی کیا ہے اب ہم میں (داغ دہلوی)