کربلا کے لیے مخصوص ہے بس ایک ہی شخص دوسرا کوئی بھی شبیر نہیں ہوسکتا مقطع (شبیر نازش)
مغزل محفلین فروری 11، 2009 #721 کربلا کے لیے مخصوص ہے بس ایک ہی شخص دوسرا کوئی بھی شبیر نہیں ہوسکتا مقطع (شبیر نازش)
نوید صادق محفلین فروری 11، 2009 #722 احمقوں کے لئے کہتا نہیں میں شعر ظفر جو ہوا کرتے ہیں بسیار سمجھنے والے شاعر: ظفر اقبال
مغزل محفلین فروری 11، 2009 #723 ضروری تو نہیں ہم جھیل کہہ دیں اگر پانی کہیں ٹھہرا ہوا ہے مقبول زید ی (سہارنپوری)
محمداحمد لائبریرین فروری 11، 2009 #724 جمال کھیل نہیں ہے کوئی غزل کہنا کہ ایک بات بتانی ہے، اک چھپانی ہے جمال احسانی
محمد وارث لائبریرین فروری 11، 2009 #725 نگری نگری لاکھوں دوارے، ہر دوارے پر لاکھ سخی لیکن جب ہم بھول چکے ہیں، دامن کا پھیلانا ہو (ابنِ انشا)
نوید صادق محفلین فروری 11، 2009 #726 ہر بوسے کو نصیب نہیں لمحہء نشاط جسموں میں جاگتی ہے یہ لذت کبھی کبھی (احمد مشتاق)
محمد وارث لائبریرین فروری 12، 2009 #728 غم و غصّہ و رنج و اندوہ و حرماں ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسے کیسے (آتش)
مغزل محفلین فروری 12، 2009 #729 جو بھی آوے ہے وہ نزدیک ہی بیٹھے ہے ترے ہم کہاں تک ترے پہلو سے سرکتے جاویں میر حسن
نوید صادق محفلین فروری 13، 2009 #732 تو تجھے دوں تری پانی کی لکھی تحریریں تو وہ خونناب نوشتے مجھے واپس کر دے شاعر: خورشید رضوی
محمد وارث لائبریرین فروری 13، 2009 #733 کیا شرابِ محبّت نے دل کے خُم میں جوش عجب نہیں جو قیامت تلک رہوں مدہوش (سراج اورنگ آبادی)
الف نظامی لائبریرین فروری 13، 2009 #734 بے سہارا ہوں بڑھاپے میں کہاں جاوں نصیر اب جنازہ ہی اٹھے گا میرا مے خانے میں
محمداحمد لائبریرین فروری 14، 2009 #735 ہم نے عجلت میں یہ نہیں سوچا کچھ سُخن تو زباں کے تھے ہی نہیں جون ایلیا
مغزل محفلین فروری 14، 2009 #736 الف نظامی نے کہا: بے سہارا ہوں بڑھاپے میں کہاں جاوں نصیر اب جنازہ ہی اٹھے گا میرا مے خانے میں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ آہ ۔۔ ان کا شعر صادق آگیا۔ صاحبزادہ نصیر ہم میں نہ رہے ۔ کوئی لڑی اگر اس سلسلے میں ہے تو مجھے ذپ کیجیے گا۔ میں تاثرات لکھوں گا۔
الف نظامی نے کہا: بے سہارا ہوں بڑھاپے میں کہاں جاوں نصیر اب جنازہ ہی اٹھے گا میرا مے خانے میں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ آہ ۔۔ ان کا شعر صادق آگیا۔ صاحبزادہ نصیر ہم میں نہ رہے ۔ کوئی لڑی اگر اس سلسلے میں ہے تو مجھے ذپ کیجیے گا۔ میں تاثرات لکھوں گا۔
محمد وارث لائبریرین فروری 14، 2009 #738 اتنی اُجلی نہ تھی یہ راہگزر نقشِ پائے بلا کشاں سے ہوئی (ادا جعفری)
محمد وارث لائبریرین فروری 17، 2009 #739 اگر پہنچنا ہے حدِّ کمال کے آگے تو سر کبھی نہ جھکانا، محال کے آگے عدم پہ اتنا نہ ڈھاؤ ستم، پری زادو تمھیں بھی جانا ہے کل، ذوالجلال کے آگے
اگر پہنچنا ہے حدِّ کمال کے آگے تو سر کبھی نہ جھکانا، محال کے آگے عدم پہ اتنا نہ ڈھاؤ ستم، پری زادو تمھیں بھی جانا ہے کل، ذوالجلال کے آگے
فرخ منظور لائبریرین فروری 18، 2009 #740 قسمت کو دیکھ ٹوٹی ہے جاکر کہاں کمند دو چار ہاتھ جبکہ لبِ بام رہ گیا (شیخ قیام الدین قائم)