آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زونی

محفلین
اے دل یہ بتا کچھ تو ہی پتہ ، اب تک یہ معمہ حل نہ ہوا
ہم میں ھے دلِ بے تاب نہاں یا آپ دلِ بے تاب ہیں ہم
 

ساقی۔

محفلین
کہنے کو میرا اُس سے کوئی واسطہ نہیں
امجد مگر وہ شخص مجھے بھولتا نہیں
ڈرتا ہوں آنکھ کھولوں تو منظر بدل نہ جائے
میں جاگ تو رہا ہوں مگر جاگتا نہیں

امجد اسلام امجد
 

ملائکہ

محفلین
ایک تم ہو کہ تمھارے ہیں پرائے دل بھی
ایک میں ہوں کہ میرا دل میرے قابو میں نہیں

فانی بدیوانی

درست شدہ:):):)
 

زینب

محفلین
وہ جذبوب کی تجارت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا

اسے ہنسنے کی عادت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا

مجھے اس نے کہا،آو نئی دنیا بساتے ہیں

اسے سوچھی شرارت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا
 

زینب

محفلین
وہ جن کا پیار تھا نظروں کی کائنات کبھی

قریب آ کے وہی دل کے شہرلُوٹ گئے

کہاں‌کہاں سے سمیٹے گا وہ ہمیں‌محسن

ہم تو آئینے کی طرح ٹوٹ پھوٹ گئے
 

طالوت

محفلین
وہ تو تم سے کچھ محبت ہو ہی گئی ورنہ
ہم وہ خود سر ہیں کہ اپنی بھی تمنا نہ کریں


وسلام
 

ابو کاشان

محفلین
ہم محبت کی نمائش نہیں کرتے،
ہم لفظوں کی پیمائش نہیں کرتے۔
جسے چاہتے ہیں ٹوٹ کر چاہتے ہیں۔
بدلے میں چاہت کی فرمائش نہیں کرتے۔
 

طالوت

محفلین
آخر تھک ہار کر یارو ، یہ تسلیم کیا ہم نے
اپنی ذات سے ہے عشق سچا باقی سب افسانے ہیں


وسلام
 

ابو کاشان

محفلین
رازِ دل نہ سنانا کسی کو دوستوں،
دنیا میں سب ہمراز بدل جاتے ہیں۔
کسی کے بچھڑنے سے کوئی مر نہیں جاتا،
ہاں مگر جینے کے انداز بدل جاتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top