آج کا شعر - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
نظر ان کی زبان ان کی تعجب ہے کہ اس پر بھی
نظر کچھ اور کہتی ہے زبان کچھ اور کہتی ہے

قبلہ یہ شعر یوں نہیں ہے ۔ لیجے میں پیش کرتا ہوں۔

نظر ان کی زباں ان کی کسے میں معتبر سمجھوں
نظر کچھ اور کہتی ہے زباں کچھ اور کہتی ہے
تمھاری برق رفتاری بجا اے قافلہ والو !
مگر رفتارِ میرِ کارواں کچھ اور کہتی ہے ۔
( استاد قمر جلالوی)
 

راجہ صاحب

محفلین
قبلہ یہ شعر یوں نہیں ہے ۔ لیجے میں پیش کرتا ہوں۔

نظر ان کی زباں ان کی کسے میں معتبر سمجھوں
نظر کچھ اور کہتی ہے زباں کچھ اور کہتی ہے
تمھاری برق رفتاری بجا اے قافلہ والو !
مگر رفتارِ میرِ کارواں کچھ اور کہتی ہے ۔
( استاد قمر جلالوی)

استاد جی اگر مکمل کلام ہو جائے تو کیا کہنے :rolleyes:
 

مغزل

محفلین
آپ کو ناگوار گزرا تو معافی چاہتا ہوں۔
خیر آج کا شعر ملاحظہ کیجے۔

وہ بات مجھ سے کہو جس کو سننا چاہو ں میں
ہوا کے رخ پہ نہیں بادباں سماعت کا
اطہر نفیس ( مرحوم)
 

مغزل

محفلین
تمھارے حق میں چلو ہم ہی بولتے ہیں ظفر
یہ زہر تم نہیں پیتے تو لاؤ ہم ہی پئیں۔
صابر ظفر
 

مغزل

محفلین
کیا کہنے بنتِ حوا، واہ بہت خوب

لیجے آج کا شعر:
یہ راہِ کوچہ ِ جاناں نہیں سخن راہی
یہ وہ ڈگر ہے جہاں پر قدم الجھتے ہیں
سید انور جاوید ہاشمی
 

مغزل

محفلین
قبلہ آپ نے بھی تو ’” استاد جی ‘‘’ لکھ کر ہم پر پھبتی کسی تھی نا۔۔:confused:

خیر۔۔۔

خوش ہوں کہ مری آنکھ اسے دیکھ رہی ہے
اور دیکھنے والے کے لیے وہم و گماں کیا ؟؟
محسن اسرار، کراچی
 

مغزل

محفلین
توبہ توبہ۔۔ راجہ جی اللہ دیکھ رہا ہے ۔

خیر۔بنتِ حواکی طرف سے خوبصورت شعر کے بعد۔۔۔

دھند ایسی کہ سامنے والا
جیسے دیوار سے نکلتا ہے
ثروت حسین
 

مغزل

محفلین
خدا کرے کہ مری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہِ زوال نہ ہو
احمد ندیم قاسمی ( عمو(
 

مغزل

محفلین
تضحیک و التفات میں رہنے دے امتیاز
یوں مسکرا نہ دیکھ کے ، ہاں مسکرا کے دیکھ
نامعلوم
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top