رات کو یاد ہے وہ آئے تھے اور کچھ اس کے سوا یاد نہ تھا (اردو ترجمہ، امیر خسرو)
فرخ منظور لائبریرین ستمبر 13، 2009 #341 رات کو یاد ہے وہ آئے تھے اور کچھ اس کے سوا یاد نہ تھا (اردو ترجمہ، امیر خسرو)
ر راجہ صاحب محفلین ستمبر 13، 2009 #342 سیاہی جیسے گر جاوے دمِ تحریر کاغذ پر مری قسمت میں یوں تصویر ہے شب ہائے ہجراںکی غالب
شاعر بدنام محفلین ستمبر 13، 2009 #343 ہستی کا اعتبار بھی غم نے مٹا دیا کس سے کہوں کہ داغ جگر کا نشان ہے
ر راجہ صاحب محفلین ستمبر 13، 2009 #344 وہ کیسے لوگ تھے یا رب جنہوں نے پا لیا تجھ کو ہمیں تو ہو گیا دشوار اک انسان کا ملنا نا معلوم
dxbgraphics محفلین ستمبر 13، 2009 #345 خودی کو کر بلند اتناااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا کہ اوپر چڑھنے کے بعد اللہ تجھ سے پوچھے ابے گدھے اترے گا کیسے
خودی کو کر بلند اتناااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا کہ اوپر چڑھنے کے بعد اللہ تجھ سے پوچھے ابے گدھے اترے گا کیسے
ر راجہ صاحب محفلین ستمبر 13، 2009 #346 بس اتنے ہی جری تھے حریفانِ آفتاب چمکی ذرا سی دھوپ تو کمروں میں آگئے سلیم بیتاب
شاعر بدنام محفلین ستمبر 13، 2009 #347 زندگی یاد بھی آتی ہے تو یوں آتی ہے جاگ اٹھے کسی وحشی کی تمنا جیسے // خورشید احمد جامی
کاشفی محفلین ستمبر 13، 2009 #348 رو کے میں پوچھا کہ مقصد جانتے ہو تم مرا ہنس کے بولا میں کسی کے کام سے واقف نہیں یحیٰی امان قلند بخش لکھنؤی - تخلص جراءت
رو کے میں پوچھا کہ مقصد جانتے ہو تم مرا ہنس کے بولا میں کسی کے کام سے واقف نہیں یحیٰی امان قلند بخش لکھنؤی - تخلص جراءت
ر راجہ صاحب محفلین ستمبر 14، 2009 #349 الگ بیٹھے تھے پھر بھی آنکھ ساقی کی پڑی ہم پر اگر ہے تشنگی کامِل تو پیمانے بھی آئیں گے (نامعلوم)
ر راجہ صاحب محفلین ستمبر 14، 2009 #351 لکھتے رہے جنوں کی حکایاتِ خوں چکاں ہر چند اس میں ہاتھ ہمارے قلم ہوئے (مرزا غالب)
محمداحمد لائبریرین ستمبر 15، 2009 #352 وہ جو تیرے فقیر ہوتے ہیں آدمی بے نظیر ہوتے ہیں وہ پرندے جو آنکھ رکھتے ہیں سب سے پہلے اسیر ہوتے ہیں زندگی کے حسین ترکش میں کتنے بے رحم تیر ہوتے ہیں اے عدم احتیاط لوگوں سے لوگ منکر نکیر ہوتے ہیں
وہ جو تیرے فقیر ہوتے ہیں آدمی بے نظیر ہوتے ہیں وہ پرندے جو آنکھ رکھتے ہیں سب سے پہلے اسیر ہوتے ہیں زندگی کے حسین ترکش میں کتنے بے رحم تیر ہوتے ہیں اے عدم احتیاط لوگوں سے لوگ منکر نکیر ہوتے ہیں
ر راجہ صاحب محفلین ستمبر 15، 2009 #353 میں اداس راستہ ہوں شام کا، مجھے آہٹوں کی تلاش ہے یہ ستارے سب ہیں بجھے بجھے، مجھے جگنوؤں کی تلاش ہے وہ جو ایک دریا تھا آگ کا بس راستوں سے گزر گیا ہمیں کب سے ریت کے شہر میں نہیں بارشوں کی تلاش ہے
میں اداس راستہ ہوں شام کا، مجھے آہٹوں کی تلاش ہے یہ ستارے سب ہیں بجھے بجھے، مجھے جگنوؤں کی تلاش ہے وہ جو ایک دریا تھا آگ کا بس راستوں سے گزر گیا ہمیں کب سے ریت کے شہر میں نہیں بارشوں کی تلاش ہے
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 30، 2009 #354 پرندے کل جہاں نغمہ سرا تھے وہاں انبار ہے ٹوٹے پروں کا مجھے دیتے رہے جھوٹی تسلّی بڑا احسان ہے چارہ گروں کا (شاعر ۔ نا معلوم)
پرندے کل جہاں نغمہ سرا تھے وہاں انبار ہے ٹوٹے پروں کا مجھے دیتے رہے جھوٹی تسلّی بڑا احسان ہے چارہ گروں کا (شاعر ۔ نا معلوم)
ف فرحان دانش محفلین نومبر 8، 2009 #355 بھڑک رہی ہےدہشت کی آگ چاروں طرف ۔۔۔ اب اپنے گھر کونہیں دیس کو بچانا ہے۔۔۔ شاعر: فرحان دانش
ملائکہ محفلین نومبر 9، 2009 #356 قوتِ عشق بھی کیا شے ہے کہ ہو کر مایوس جب بھی گرنے لگا ہوں تو سنبھالا ہے مجھے خواجہ حیدر علی آتش
کاشفی محفلین نومبر 12، 2009 #357 اُس نے ہنسی ہنسی میں محبت کی بات کی میں نے عدیم اس کو مکرنے نہیں دیا
کاشفی محفلین نومبر 15، 2009 #358 طے کر چکا ہوں راہ محبت کے مرحلے اس سے زیادہ حاجت شرح و بیاں نہیں (راز چاند پوری)
کاشفی محفلین نومبر 24، 2009 #360 چلو ابن فرید اس بے حسی کے عہد سے نکلو شگفتہ لب نظر آتا نہیں "چہرہ پس چہرہ" (ڈاکٹر ابن فرید مرحوم)