ورنہ دریا ترے گھر تک آتا آنسوؤں سے کبھی رویا نہیں میں جاذب قریشی
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 18، 2010 #421 ورنہ دریا ترے گھر تک آتا آنسوؤں سے کبھی رویا نہیں میں جاذب قریشی
ناعمہ عزیز لائبریرین جنوری 19، 2010 #422 اب میں مر بھی جا ؤ ں تو اسے خبر نہ دینا ساقی اگر وہ رو پڑاتو یہ دل پھر سے دھڑک اٹھے گا۔
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 19، 2010 #423 بہت سے خواب دیکھے ہیں کبھی شعروں میں ڈھالیں گے کوئی چہرہ تراشیں گے، کوئی مُورت نکالیں گے ابھی تو پاؤں کے نیچے زمیں محسُوس ہوتی ہے جہاں یہ ختم ہوگی وہیں ہم گھر بنا لیں گے
بہت سے خواب دیکھے ہیں کبھی شعروں میں ڈھالیں گے کوئی چہرہ تراشیں گے، کوئی مُورت نکالیں گے ابھی تو پاؤں کے نیچے زمیں محسُوس ہوتی ہے جہاں یہ ختم ہوگی وہیں ہم گھر بنا لیں گے
کاشفی محفلین جنوری 19، 2010 #424 فصیلِ شہر سے دیکھو تو رونقیں کیا کیا مکینِ شہر سے پوچھو تو آنکھ بھر آئے کرید تے رہے شب بھر دکھوں کی چنگاری فسادِ شہر سے بچ کر جو لوگ گھر آئے (قاضی ظہیر)
فصیلِ شہر سے دیکھو تو رونقیں کیا کیا مکینِ شہر سے پوچھو تو آنکھ بھر آئے کرید تے رہے شب بھر دکھوں کی چنگاری فسادِ شہر سے بچ کر جو لوگ گھر آئے (قاضی ظہیر)
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 19، 2010 #425 کون ایسا غنی ہے جس سے کوئی نقدِ شمس و قمر کی بات کرے جس کو شوقِ نبر د ہو ہم سے جائے تسخیرِ کائنات کرے فیض
کون ایسا غنی ہے جس سے کوئی نقدِ شمس و قمر کی بات کرے جس کو شوقِ نبر د ہو ہم سے جائے تسخیرِ کائنات کرے فیض
کاشفی محفلین جنوری 20، 2010 #426 بہت سی کُرسیاں اس ملک میں لاشوں پہ رکھی ہیں یہ وہ سچ ہے جسے جھوٹے سے جھوٹا بول سکتا ہے سیاست کی کسوٹی پر پرکھیئے مت وفاداری کسی دن انتقامََ میرا غصہ بول سکتا ہے(منور رانا - ہندوستان)
بہت سی کُرسیاں اس ملک میں لاشوں پہ رکھی ہیں یہ وہ سچ ہے جسے جھوٹے سے جھوٹا بول سکتا ہے سیاست کی کسوٹی پر پرکھیئے مت وفاداری کسی دن انتقامََ میرا غصہ بول سکتا ہے(منور رانا - ہندوستان)
ف فرحان دانش محفلین جنوری 20، 2010 #427 بہت پہلے اک نعرہ تھا روٹی کپڑا اور مکان اب تو ہم یہ مانگتے ہیں بجلی چینی امن امان
ساقی۔ محفلین جنوری 20، 2010 #428 ہر کوئی ہے دل کی ہتھیلی پہ سحرا رکھے کسے وہ سیراب کرے،کس کو پیاسا رکھے؟ مجھے اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام تیرا کوئی تجھ سا ہو تو پھر تجھ سا نام بھی رکھے
ہر کوئی ہے دل کی ہتھیلی پہ سحرا رکھے کسے وہ سیراب کرے،کس کو پیاسا رکھے؟ مجھے اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام تیرا کوئی تجھ سا ہو تو پھر تجھ سا نام بھی رکھے
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 21، 2010 #429 یہ راہِ کوچہ ِ جاناں نہیں سخن راہی یہ وہ ڈگر ہے جہاں پر قدم الجھتے ہیں سید انور جاوید ہاشمی
مغزل محفلین جنوری 22، 2010 #430 سینے میں تیری یاد نے آئینے بھر دیے مشکل ہوا ہے سانس کا پتھر اتار نا !! اسلم کولسری
مغزل محفلین جنوری 22، 2010 #431 ترسے ہیںایک بوسۂ پا کو تمام عمر سنسان راستوں پہ اگی گھاس کی طرح خورشید رضوی
کاشفی محفلین جنوری 23، 2010 #432 ہے جیتے جی تو مجھے کوئے یار میں رونا رہے گا مرگ کے "بعد از" مزار میں رونا (سوز)--- دکن میں بعض لوگ "بعد میں" کی جگہ "بعد از" بولتے ہیں، سوز کے مندرجہ بالا شعر میں یہی لفظ لکھا ہوا ہے۔
ہے جیتے جی تو مجھے کوئے یار میں رونا رہے گا مرگ کے "بعد از" مزار میں رونا (سوز)--- دکن میں بعض لوگ "بعد میں" کی جگہ "بعد از" بولتے ہیں، سوز کے مندرجہ بالا شعر میں یہی لفظ لکھا ہوا ہے۔
مغزل محفلین جنوری 23، 2010 #434 عشق وہ شعلۂ سفاک ہے جس نے مجھ پر آگ جاری رکھی اور خاک بھی ہونے نہ دیا سید کاشف رضا
کاشفی محفلین جنوری 23، 2010 #435 اثر کیجئے کیا، کدھر جائیے مگر آپ ہی سے گذر جایئے کبھو دوستی اور کبھو دشمنی تری کون سی بات پر جایئے (اثر تخلص، میر محمد نام، شاہ جہاں آبادی)
اثر کیجئے کیا، کدھر جائیے مگر آپ ہی سے گذر جایئے کبھو دوستی اور کبھو دشمنی تری کون سی بات پر جایئے (اثر تخلص، میر محمد نام، شاہ جہاں آبادی)
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 23، 2010 #436 آج کچھ بے سبب اداس ہے جی عشق ہوتا تو کوئی بات بھی تھی (ناصر کاظمی)
کاشفی محفلین جنوری 23، 2010 #437 نہ دل کو قرار بے قراری کے سبب نہ چشم کو خواب اشک باری کے سبب واقف نہ تھے ہم تو ان بلاؤں سے کبھو جو کچھ دیکھا سو تیری یاری کے سبب (الم تخلص، صاحب میر نام، شاہ جہاں آبادی)
نہ دل کو قرار بے قراری کے سبب نہ چشم کو خواب اشک باری کے سبب واقف نہ تھے ہم تو ان بلاؤں سے کبھو جو کچھ دیکھا سو تیری یاری کے سبب (الم تخلص، صاحب میر نام، شاہ جہاں آبادی)
خوشی محفلین جنوری 23، 2010 #438 یوں نہ ہر بات پہ خاموش رہا کرتا تھا کوئی بھی شخص ہو میں ٹوک دیا کرتا تھا اکبر حمیدی
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 24، 2010 #439 وابستہ ميري ذات سے کچھ تلخياں بھي تھيں اچھا کيا جو مجھ کو فرا موش کر ديا
فرخ منظور لائبریرین جنوری 24، 2010 #440 راجہ صاحب نے کہا: وابستہ ميري ذات سے کچھ تلخياں بھي تھيں اچھا کيا جو مجھ کو فرا موش کر ديا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ میرے خیال میں صحیح شعر یوں ہے۔ اچھا کیا جو تم نے مجھ کو بھلا دیا وابستہ میری یاد سے کچھ تلخیاں بھی تھیں
راجہ صاحب نے کہا: وابستہ ميري ذات سے کچھ تلخياں بھي تھيں اچھا کيا جو مجھ کو فرا موش کر ديا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ میرے خیال میں صحیح شعر یوں ہے۔ اچھا کیا جو تم نے مجھ کو بھلا دیا وابستہ میری یاد سے کچھ تلخیاں بھی تھیں