آج کا شعر - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

راجہ صاحب

محفلین

قبلہ ہم تو یہیں نظر آتے ہیں اور آپ ہمارے دھاگوں کو دیکھنا گوارا نہیں کرتے۔

:)

گستاخی کی معافی چاہتاہوں سرکار :praying:
میں اصل میں چند ہی دھاگے ایسے ہیں جن میں‌دیکھا جا سکتا ہوں
اب سوچ رہا ہوں کہ فورم پر بھی گھوم پھر لیا جائے تو اچھا رہے گا
 

کاشفی

محفلین
میں تو یہ دیکھ کے پت جھڑ میں بھی ہنس دیتا ہوں
ایک پتّہ ہے سر شاخ ا بھی مستحکم

(احمد ندیم قاسمی)​
 

کاشفی

محفلین
دشمنِ ایمان و جاں یا جان ِ جاں ہو کوئی ہو
دل اُسے دیں‌گے جو اپناقدر داں‌ہو کوئی ہو

(لالہ مکند لعل جوہری)
 

کاشفی

محفلین
ہم اپنا حال کہیں تم کو نیند آجاوے
کہانی ہی سہی اک شب ذرا سنو تو سہی

بہے ہیں اشکوں‌سے نالے ہوئے ہیں بحر محیط
ہماری آنکھوں کا یہ ماجرا سنو تو سہی

تم ابتدا ہی میں کہتے ہو اک کہانی ہے
ہمارے حال کو تاانتہا سنو تو سہی

کھلونے پریوں کے ہم کھیلتے رہے طفلی میں
ہمارے عشق کی یہ ابتدا سنو تو سہی

میں نیم جان ہوں نگہہ کا ہی چمچہ کافی
نہ کھینچو مجھ پہ یہ تیغ جفا سنو تو سہی

یہ اختیار ہے مانو نہ مانو سمجھانا
بُرا سمجھتی ہو سمجھو بھلا سنو تو سہی

(لالہ مکند لعل جوہری)

مطلع ، مقطع ، اوپر نیچے اور درمیان کے اشعار نہیں لکھے گئے ہیں۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
بشر اور خدا
تری قدرت، مکاں سے لامکاں تک!
مرا قابو! تمنّا سے فغاں تک!
نہیں بس میں مرے موجِ نفس بھی!
ترے قبضے میں ہے بادِ رواں‌تک!

(ابرار احمد فاروقی)
 

کاشفی

محفلین
دولت کو بہت لوگ یہ کہتے ہیں خُدا ہے
میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ زر ایک وبا ہے

(شبیر حسن خاں جوش ملیح آبادی لکھنوی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top