غارت گرِ چمن یہ تلافی کی شرط ہے جو شاخ جس جگہ تھی وہیں چاہیے مجھے استاد نصیر کوٹی
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 30، 2010 #461 غارت گرِ چمن یہ تلافی کی شرط ہے جو شاخ جس جگہ تھی وہیں چاہیے مجھے استاد نصیر کوٹی
کاشفی محفلین جنوری 30، 2010 #462 چہرے کو شگفتہ کچھ بنانا ہی پڑا اٹھتے ہوئے درد کو دبانا ہی پڑا سمجھا تھا کہ مرے ساتھ روئیں گے دوست لیکن وہ ہنسے تو مسکرانا ہی پڑا (پرویز شاہدی)
چہرے کو شگفتہ کچھ بنانا ہی پڑا اٹھتے ہوئے درد کو دبانا ہی پڑا سمجھا تھا کہ مرے ساتھ روئیں گے دوست لیکن وہ ہنسے تو مسکرانا ہی پڑا (پرویز شاہدی)
کاشفی محفلین جنوری 30، 2010 #463 حامل ہوئی جو نورِمحمد کی بوالبشر فرماتے تھے بنازوتفاخر یہ بیشتر بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر جن لوگوں کو ہے ماخلق اللہ پر نظر بالاتفاق قول ہے اونکا یہ بیشتر بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (کلبِ حسین نادر)
حامل ہوئی جو نورِمحمد کی بوالبشر فرماتے تھے بنازوتفاخر یہ بیشتر بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر جن لوگوں کو ہے ماخلق اللہ پر نظر بالاتفاق قول ہے اونکا یہ بیشتر بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (کلبِ حسین نادر)
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 30، 2010 #464 مدتوں ذہن میں گونجوں گا سوالوں کی طرح تجھ کو یاد آؤں گا گزرے ہوئے سالوں کی طرح ڈوب جائے گا جو کسی روز خورشیدِ اَنا مجھ کو دہراؤگے محفل میں مثالوں کی طرح
مدتوں ذہن میں گونجوں گا سوالوں کی طرح تجھ کو یاد آؤں گا گزرے ہوئے سالوں کی طرح ڈوب جائے گا جو کسی روز خورشیدِ اَنا مجھ کو دہراؤگے محفل میں مثالوں کی طرح
ع عندلیب محفلین جنوری 30، 2010 #465 میں چراغوں کی بھلا کیسے حفاظت کرتا وقت سورج کو بھی ہر روز بجھا دیتا ہے
کاشفی محفلین جنوری 30، 2010 #466 پھرتا ہوں پھول پھول کو گُلشن میں سونگھتا یارب! گل مراد مرا کس چمن میں ہے (راجہ راجیسورراؤ اصغر)
فرخ منظور لائبریرین فروری 1، 2010 #467 داغِ فراقِ صحبتِ شب کی جلی ہوئی اِک شمع رہ گئی ہے سو وہ بھی خموش ہے (غالب)
کاشفی محفلین فروری 1، 2010 #468 جسے بھی دوست سمجھا، دشمنِ ایمان و جاں ٹھہرا نہیں ہے دوستی جس سے، اسی سے دشمنی کم ہے(آئی دو نوت نو)
فرخ منظور لائبریرین فروری 1، 2010 #469 کعبہ و دیر میں پتھرا گئیں دونوں آنکھیں ایسے جلوے نظر آئے ہیں کہ جی جانتا ہے (داغ دہلوی)
ا امبرین محفلین فروری 1، 2010 #470 کاشفی نے کہا: حامل ہوئی جو نورِمحمد کی بوالبشر فرماتے تھے بنازوتفاخر یہ بیشتر بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر جن لوگوں کو ہے ماخلق اللہ پر نظر بالاتفاق قول ہے اونکا یہ بیشتر بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (کلبِ حسین نادر) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ سبحان اللہ
کاشفی نے کہا: حامل ہوئی جو نورِمحمد کی بوالبشر فرماتے تھے بنازوتفاخر یہ بیشتر بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر جن لوگوں کو ہے ماخلق اللہ پر نظر بالاتفاق قول ہے اونکا یہ بیشتر بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (کلبِ حسین نادر) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ سبحان اللہ
کاشفی محفلین فروری 1، 2010 #471 نیّتِ پاک ہی کافی ہے طہارت کے لئے نہ وضو چاہئے زاہد نہ تیمم مجھ کو (پنڈت بشن نراین در تخلص بہ ابر)
ر راجہ صاحب محفلین فروری 1، 2010 #472 اُس نے ہنسی ہنسی میں محبت کی بات کی میں نے عدیم اس کو مکرنے نہیں دیا
مغزل محفلین فروری 1، 2010 #473 شکر ہے رات کی رفاقت سے اپنے سائے سے جان چھوٹی ہے زھرا علوی ( رکن اردو محفل)
مغزل محفلین فروری 1، 2010 #474 قیدِ زندانِ بدن اور طوقِ آزارِ خرد اور کیا ان کے سوا ہیں زندگی معنی ترے زھرا علوی ( رکن اردو محفل)
ع عندلیب محفلین فروری 1، 2010 #475 جانے کب جس کاماحول مہک بن جائے ذہن کے گوشوں کو یادوں سے معطر رکھنا لوگ رکھتے ہیں قرینے سے خلش گھر اپنا تم کو رکھنا ہوتو چاہت سے بھرا گھر رکھنا
جانے کب جس کاماحول مہک بن جائے ذہن کے گوشوں کو یادوں سے معطر رکھنا لوگ رکھتے ہیں قرینے سے خلش گھر اپنا تم کو رکھنا ہوتو چاہت سے بھرا گھر رکھنا
مغزل محفلین فروری 1، 2010 #476 سینے میں تیری یاد نے آئینے بھر دیے مشکل ہوا ہے سانس کا پتھر اتارنا ۔۔ اسلم کولسری
ر راجہ صاحب محفلین فروری 2، 2010 #477 روتا ہوں میں دوستو! مجھے رونے دو دامن پہ ہے داغِ مُصیبت دھونے دو اب نزع کی حالت میں وصیّت کیسی جاؤ بھی، ہٹو، غُل نہ کرو، سونے دو
روتا ہوں میں دوستو! مجھے رونے دو دامن پہ ہے داغِ مُصیبت دھونے دو اب نزع کی حالت میں وصیّت کیسی جاؤ بھی، ہٹو، غُل نہ کرو، سونے دو
کاشفی محفلین فروری 4، 2010 #478 اگرچہ بات تو ہے اختلاف رائے کی لیکن تمہارے منہ سے نکلی ہے تو میں سچ مان لیتی ہوں (عفت علوی - کراچی پاکستان)
اگرچہ بات تو ہے اختلاف رائے کی لیکن تمہارے منہ سے نکلی ہے تو میں سچ مان لیتی ہوں (عفت علوی - کراچی پاکستان)
ر راجہ صاحب محفلین فروری 4، 2010 #479 اے دوست مجھ کو عمر ابد کی دعا نا دے میں بے وفا نہیں ہوں تیری جان کی قسم نامعلوم
کاشفی محفلین فروری 4، 2010 #480 دُنیا کی عجب ہم نے ہستی دیکھی پہنچے جو بلندی پہ تو پستی دیکھی مینار قطب سے ہم نے ڈالی جو نگاہ اُجڑی ہوئی دہلی کی بھی بستی دیکھی (پنڈت بشن نراین در - تخلص بہ ابر)
دُنیا کی عجب ہم نے ہستی دیکھی پہنچے جو بلندی پہ تو پستی دیکھی مینار قطب سے ہم نے ڈالی جو نگاہ اُجڑی ہوئی دہلی کی بھی بستی دیکھی (پنڈت بشن نراین در - تخلص بہ ابر)