تم شوق سے جابیٹھو اغیار کی صحبت میں
لو ہم تو چلے یاں سے اے یار خدا حافظ
محشر میں یہ بولیں گے سب رند کہ نکلا ہے
چشتی کے گناہوں کا انبار خدا حافظ
(چشتی - دہلی کے رہنے والے شاعر تھے، میرتقی میر کے پاس دہلی سے آئے اور ان کے شاگرد ہوئے اور تازندگی لکھنؤ میں رہے۔ زبان سیکھنے کی لالچ میں استاد کی خدمت کرتے رہے، لکھنؤ میں عہدِ ناسخ میں انتقال کیا۔)