اب تو چہروں کے خد و خال بھی پہلے سے نہیں کس کو معلوم تھا تم اتنے بدل جاؤ گے ؟
ام نور العين معطل اپریل 5، 2010 #541 اب تو چہروں کے خد و خال بھی پہلے سے نہیں کس کو معلوم تھا تم اتنے بدل جاؤ گے ؟
کاشفی محفلین اپریل 6، 2010 #542 آتش ہم کیا کہیں کسی سے، کیا ہے طریق اپنا؟ مذہب نہیں ہے کوئی ، ملت نہیں ہے کوئی (آتش)
کاشفی محفلین اپریل 6، 2010 #543 رُخِ روشن کے آگے شمع رکھ کر وہ یہ کہتے ہیں اُدھر جاتا ہے دیکھیں یا اِدھر پروانہ آتا ہے (داغ دہلوی)
کاشفی محفلین اپریل 17، 2010 #544 صوفی، خدا کے گھر میں یہ ہو حق ہے کیا ضرور سامع اگر ہو دور تو کہیے پکار کے دوزخ میں مجھ کو جھونک چُکے تھے مرے عمل قربان شانِ رحمتِ پروردگار کے (امیر مینائی)
صوفی، خدا کے گھر میں یہ ہو حق ہے کیا ضرور سامع اگر ہو دور تو کہیے پکار کے دوزخ میں مجھ کو جھونک چُکے تھے مرے عمل قربان شانِ رحمتِ پروردگار کے (امیر مینائی)
خوشی محفلین اپریل 19، 2010 #545 لوگ زیر خاک بھی تو ڈوب جاتے ھیں عدیم اک سمندر ہی نہیں ھے ڈوب جانے کے لیے
ع عندلیب محفلین اپریل 19، 2010 #546 سب زندگی کو کہتے ہیں ایک دردِ سر مگر مرنے کے واسطے کوئی تیار بھی نہیں
کاشفی محفلین اپریل 19، 2010 #547 میں اُٹھتا ہوں تو کانٹے پاؤں پڑ پڑ کر یہ کہتے ہیں اجی بیٹھو بھی، کیوں ویران کرتے ہو بیاباں کو (امیر مینائی)
میں اُٹھتا ہوں تو کانٹے پاؤں پڑ پڑ کر یہ کہتے ہیں اجی بیٹھو بھی، کیوں ویران کرتے ہو بیاباں کو (امیر مینائی)
محمداحمد لائبریرین اپریل 19، 2010 #548 یارب زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لئے لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرّر نہیں ہوں میں
کاشفی محفلین اپریل 19، 2010 #549 ہم دِل جلے گئے تو جہنم پُکار اُٹھا، یارب، سزا ملی یہ مجھے کِس گناہ کی؟ (امیر مینائی)
محمد وارث لائبریرین اپریل 25، 2010 #550 میں واصفِ بسمل ہوں، میں رونقِ محفل ہوں اک ٹُوٹا ہوا دل ہوں، میں شہر میں ویرانہ
فرخ منظور لائبریرین اپریل 25، 2010 #551 محمد وارث نے کہا: میں واصفِ بسمل ہوں، میں رونقِ محفل ہوں اک ٹُوٹا ہوا دل ہوں، میں شہر میں ویرانہ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ حضور یہ شعر آپ کا ہے؟
محمد وارث نے کہا: میں واصفِ بسمل ہوں، میں رونقِ محفل ہوں اک ٹُوٹا ہوا دل ہوں، میں شہر میں ویرانہ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ حضور یہ شعر آپ کا ہے؟
محمد وارث لائبریرین اپریل 25، 2010 #552 قبلہ، واصف علی واصف کا ہے۔ واصف نامی ایک ہی شاعر مشہور ہیں سو میں نے شعر کے نیچے پورا نام لکھنا ضروری نہ سمجھا تھا، آپ کو کوفت ہوئی معذرت خواہ ہوں۔
قبلہ، واصف علی واصف کا ہے۔ واصف نامی ایک ہی شاعر مشہور ہیں سو میں نے شعر کے نیچے پورا نام لکھنا ضروری نہ سمجھا تھا، آپ کو کوفت ہوئی معذرت خواہ ہوں۔
کاشفی محفلین اپریل 25، 2010 #553 قطع ہو جائے اگر سلسلہء مہر و وفا پھر گرفتار نہیں ہے کوئی ، آزاد ہیں سب (آتش)
کاشفی محفلین مئی 4، 2010 #555 آرزو ہے یہی آتش کی “خدا“ اے زاہد تجھ کو غم نوش کرے ، مجھ کو قدح نوش کرے (آتش)
کاشفی محفلین مئی 9، 2010 #557 زباں پر اُن کی جو بھولے سے نامِ حور آیا اُٹھا کے آئینہ دیکھا، وہیں غرور آیا (داغ)
خوشی محفلین مئی 9، 2010 #558 قدم قدم پہ کڑی آزمائشیں ھیں یہاں بچا بچا کے زمانے سے آبرو رکھنا طفیل عامر
ام نور العين معطل مئی 12، 2010 #559 ہم آپ اپنے تماشائی ہیں غنیمت ہے کبھی تو ہوتے ہیں اس سے بھی کم تماشائی واجد امیر