چاندنی رات کے خاموش نظاروں کی قسم دل میں اب تیرے سوا کوئی بھی آباد نہیں
غ۔ن۔غ محفلین جنوری 21، 2012 #301 چاندنی رات کے خاموش نظاروں کی قسم دل میں اب تیرے سوا کوئی بھی آباد نہیں
نسرین فاطمہ محفلین جنوری 23، 2012 #304 وہ جوپیکر ہیں عزم و ہمت کے راستہ اپنا خود بناتے ہیں ان کو منزل سلام کرتی ہے حادثے جن کا حوصلہ بڑھاتے ہیں
وہ جوپیکر ہیں عزم و ہمت کے راستہ اپنا خود بناتے ہیں ان کو منزل سلام کرتی ہے حادثے جن کا حوصلہ بڑھاتے ہیں
مغزل محفلین جنوری 23، 2012 #307 کیا اجازت ہے ایک بات کہوں ؟ وہ ، مگر ، خیر، کوئی بات نہیں !!! جون ایلیا
محمد وارث لائبریرین جنوری 27، 2012 #308 ہر قدم خاک سے دامن کو بچایا تم نے پھر یہ شکوہ ہے کہ میں راہگزاروں میں نہ تھا ہوش ترمذی
غ۔ن۔غ محفلین جنوری 27، 2012 #309 موسمِ گل سے میری جان ہمیں کیا لینا تیری سانسیں،تیری خوشبو،تیری آواز رہے
امیداورمحبت محفلین جنوری 28، 2012 #310 جز ترے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرے تو کہاں ہے مگر اے دوست پرانے میرے
نسرین فاطمہ محفلین جنوری 29، 2012 #311 ثبوت وہ مجھ سے مانگتے ہیں میری وفا کا جلال ہر ایک سے ترک تعلق کیا ہے جن کے لئے (شاعر جلال)
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 29، 2012 #312 مصائب اور تھے پر دل کا جانا عجب اک سانحہ سا ہوگیا ہے میر تقی میر
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 30، 2012 #314 ہمدردیاں، خلوص، دلاسے، تسلیاں دل ٹوٹنے کے بعد تماشے بہت ہوئے نامعلوم
ر راجہ صاحب محفلین جنوری 31، 2012 #315 لوگ دیتے رہے کیا کیا نہ دلاسے مجھ کو زخم گہرا ہی سہی، زخم ہے، بھر جائے گا شکیب جلالی
محمد وارث لائبریرین فروری 1، 2012 #316 میں وہ ہر گز نہیں جس کو قفس سے موت آتی ہو میں وہ ہوں جس نے خود دیکھا نہ سوئے آشیاں برسوں اصغر گونڈوی
ر راجہ صاحب محفلین فروری 1، 2012 #317 ان کو خبر کرو کہ ہے بسمل قریب مرگ وہ آئیں گے ضرور جو ان تک خبر گئی
محمداحمد لائبریرین فروری 1، 2012 #318 اپنے بے خواب کواڑوں کو مقفل کر لو اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا
ر راجہ صاحب محفلین فروری 1، 2012 #319 وہی قاتل، وہی شاہد، وہی منصف ٹھہرے اقرباء میرے کریں خون کا دعویٰ کس پر
محمداحمد لائبریرین فروری 1، 2012 #320 ہمارے ہاتھ جس کے قتل کی سازش میںشامل تھےسلیم اُس شخص کا قاتل ہم کیوں خوں بہا لیں گے