کاشفی

محفلین
بڑی دولت ہے دنیا کا کسی پر مہرباں ہونا
مگر دنیا ہے یہ دنیا، رہے گی مہرباں کب تک
(جوش ملیح آبادی)
 

کاشفی

محفلین
ہم جس پہ مر رہے ہیں وہ ہے بات ہی کچھ اور
عالم میں تجھ سے لاکھ سہی تو مگر کہاں
(مولانا الطاف حسین حالی)
 

فرخ منظور

لائبریرین
کیوں آپ کے علاوہ بھی ہنستے ہیں مجھ پہ لوگ
میں آپ کا دیوانہ ہوں، دیوانہ تو نہیں

بڑھنے لگی ہیں آپ کی کوتاہ چشمیاں
دیدہ وروں سے آپ کا یارانہ تو نہیں

(حکیم محمد نبی خان جمال سویدا)
 

فرخ منظور

لائبریرین
جتنے غم ہوں مجھے عطا کیجیے
دامنِ دل بہت کشادہ ہے

جب گھٹا چھائی پینے بیٹھ گئے
مےکشی اپنی بے ارادہ ہے

ہم سویدا سے مل کے آئے ہیں
فکر رنگیں، مزاج سادہ ہے

(حکیم محمد نبی خان جمال سویدا)
 

مغزل

محفلین
ہم نے اک عمر گزاری ہے غم یار کے ساتھ
میر ؔ دو دن نہ جئے ہجر کے آزار کے ساتھ!!
احمد فراز ؔ
 
Top