دیا ہے خلق کو بھی تا اسے نظر نہ لگے بنا ہے عیش تجمل حسین خاں کے لئے غالب
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #261 دیا ہے خلق کو بھی تا اسے نظر نہ لگے بنا ہے عیش تجمل حسین خاں کے لئے غالب
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #263 گو واں نہیں ، پہ واں کے نکالے ہوئے تو ہیں کعبے سے ان بتوں کو نسبت ہے دور کی غالب
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #265 کوچہ ء عشق کی راہیں کوئ ہم سے پوچھےخضر کیا جانیں غریب، اگلے زمانے والےوزیر علی صبا
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #266 اذاں دی کعبے میں، ناقوس دیر میں پھونکا کہاں کہاں ترا عاشق تجھے پکار آیا محمد رضا برق
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #267 الجھا ہے پاءوں یار کا زلف دراز میں لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا مومن
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #269 وہ شیفتہ کہ دھوم ہے حضرت کے زہد کی میں کیا کہوں کہ رات مجھے کس کے گھر ملے شیفتہ
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #270 پان بن بن کے مری جان کہاں جاتے ہیں یہ مرے قتل کے سامان کہاں جاتے ہیں ظہیر الدین ظہیر
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #273 افسوس، بے شمار سخن ہائے گفتنی خوف فساد خلق سے نا گفتہ رہ گئے آزاد انصاری
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #274 توڑ کر عہد کرم نا آشنا ہو جائیے بندہ پرور جائیے، اچھا ، خفا ہو جائیے حسرت موہانی
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #275 کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موج دریا کا حریف ورنہ میں بھی جانتا ہوں کہ عافیت ساحل میں ہے وحشت کلکتوی
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #276 اپنے مرکز کی طرف مائل پرواز تھا حسن بھولتا ہی نہیں عالم تیری انگڑائ کا عزیز لکھنوی
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #277 دیکھ کر ہر درو دیوار کو حیراں ہونا وہ میرا پہلے پہل داخل زنداں ہونا عزیز لکھنوی
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #278 ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئ اب تو آجا اب تو خلوت ہو گئ عزیز الحسن مجذوب
عرفان سرور محفلین جنوری 6، 2012 #279 اب یاد رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہی یاروں نے کتنی دور بسائ ہیں بستیاں فراق گو رکھپوری