محمد بلال اعظم

لائبریرین
لیں منے بھائی :) ایک ہی شعر آتا تھا ۔۔وہ عرض کیا ہے کہ ۔۔
یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت
جنت کسی کافر کو ملی ہے نا ملے گی ۔
عرض کیا ہے کہ

ابھی سے برف اُلجھنے لگی ہے بالوں سے
ابھی تو قرضِ ماہ و سال بھی اُتارا نہیں

افتخار عارف
 

شیزان

لائبریرین
مال و متاعِ درد زیادہ ہے اِن دِنوں
لُٹنے کا اپنا پھر سے اِرادہ ہے اِن دِنوں
خلوت میں اپنے آپ کو دُہرا رہا ہوں میں
گزرے ہوئے دنوں کا اعادہ ہے اِن دِنوں
باقی احمد پوری
 

محمداحمد

لائبریرین
دل گیا تھا تو یہ آنکھیں بھی کوئی لے جاتا​
میں بھلا ایک ہی تصویر کہاں تک دیکھوں​
احمد ندیم قاسمی​
 

محمداحمد

لائبریرین
قصور وار بڑے آدمی کا بیٹا ہے،
نسیم اس کو یقینا" سزا نہیں ھو گی.

نسیم عباسی
کہیں سے ہاتھ آ جائے تو ہم کو بھی کوئی لا دے،
سنا ہے اس جہاں میں شادمانی، اب بھی ہوتی ہے.

اختر شیرانی

بہت خوب۔۔۔!
 
Top