:)
عرفان سرور محفلین فروری 3، 2013 #602 مفلسی حس_ لطافت کو مٹا دیتی ہے، بھوک آداب کے سانچوں میں نہیں ڈھل سکتی. ساحر لدھیانوی
عرفان سرور محفلین فروری 3، 2013 #603 وہ پیٹ برگزیدہ ہیں میری نگاہ میں، جو بیچتے ہیں عزتیں خوراک کے عوض. منصور آفاق
کاشفی محفلین فروری 3، 2013 #604 دل کو کراچی سمجھ رکھا ہے تم نے آتے ہو، جلاتے ہو، چلے جاتے ہو (شاعر: نامعلوم، ماخذ- کتابی چہرہ - بوکی فیس)
دل کو کراچی سمجھ رکھا ہے تم نے آتے ہو، جلاتے ہو، چلے جاتے ہو (شاعر: نامعلوم، ماخذ- کتابی چہرہ - بوکی فیس)
اوشو لائبریرین فروری 4، 2013 #605 ہونا تو وہی ہے جو مقدر میں لکھا ہے لیکن وہ میرے خواب! میرے خواب! میرے خواب!
محمداحمد لائبریرین فروری 13، 2013 #606 خواب مسافر لمحوں کے ہیں ساتھ کہاں تک جائیں گےتم نے بالکل ٹھیک کہا ہے میں بھی اب کچھ سوچوں گا
ص صائمہ شاہ محفلین فروری 15، 2013 #607 میں کبھی سود کا قائل تو نہیں تھا لیکن زندگی اور بتا کتنا زیاں باقی ہے فریاد آزر
محمداحمد لائبریرین فروری 16، 2013 #608 اب بھی اوجھل ہے نگاہوں سے نشانِ منزل زندگی تو ہی بتا کتنا سفر باقی ہے
محمداحمد لائبریرین فروری 16، 2013 #610 اونچی عمارتوں سے مکاں میرا گھر گیاکچھ لوگ میرے حصّے کا سورج بھی کھا گئےجاوید اختر
مانی عباسی محفلین فروری 18، 2013 #611 دل سی چیز کے گاہک ہونگے دو یا ایک ہزار ک بیچ انشاء جی کیا مال لئے بیٹھے ہو بازار کے بیچ۔۔۔۔۔۔۔۔
مانی عباسی محفلین فروری 18، 2013 #612 عرفان سرور نے کہا: قصور وار بڑے آدمی کا بیٹا ہے، نسیم اس کو یقینا" سزا نہیں ھو گی. نسیم عباسی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بھائی یہ نسیم عبّاسی کدھر کے ہیں؟؟؟؟؟؟
عرفان سرور نے کہا: قصور وار بڑے آدمی کا بیٹا ہے، نسیم اس کو یقینا" سزا نہیں ھو گی. نسیم عباسی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بھائی یہ نسیم عبّاسی کدھر کے ہیں؟؟؟؟؟؟
ص صائمہ شاہ محفلین فروری 21، 2013 #613 بہکا تو بہت بہکا سنبھلا تو ولی ٹھہرا اس چاک گریباں کا ہر رنگ نرالا تھا عزیز نبیل
مدیحہ گیلانی محفلین فروری 21، 2013 #614 پڑے ہو کون سے گوشے میں تنہا ۔۔۔۔۔۔۔ یگانہ کیوں، خدائی ہو چکی بس؟ یگانہ چنگیزی
عرفان سرور محفلین فروری 21، 2013 #615 یہی کبھی تو چمن میں بہار لائیں گے، یہ اشک آنکھ میں جو شبنمی سے پھرتے ہیں. مختار ملسیانی
فرخ منظور لائبریرین فروری 22، 2013 #616 بے ججابانہ چلے آئیے کاشانے میں آپ کے غم کے سوا کون ہے غم خانے میں فتنہ انگیز نہ ہو گیسوئے مشکیں کو نہ کھول تابِ زنجیر نہیں ہے ترے دیوانے میں (عبدالقادر جیلانی یعنی غوث الاعظم کے فارسی اشعار کا منظوم ترجمہ)
بے ججابانہ چلے آئیے کاشانے میں آپ کے غم کے سوا کون ہے غم خانے میں فتنہ انگیز نہ ہو گیسوئے مشکیں کو نہ کھول تابِ زنجیر نہیں ہے ترے دیوانے میں (عبدالقادر جیلانی یعنی غوث الاعظم کے فارسی اشعار کا منظوم ترجمہ)
محمداحمد لائبریرین فروری 22، 2013 #617 ٹوٹا تو کتنے آئینہ خانوں پہ زد پڑی اٹکا ہوا گلے میں جو پتھر صدا کا تھا احمد ندیم قاسمی
ص صائمہ شاہ محفلین فروری 22، 2013 #618 سیدھے رستے پہ چلوں تو کیسے بھولی بھٹکی ہوئی دانائی ہوں احمد ندیم قاسمی
محمداحمد لائبریرین فروری 23، 2013 #619 اُن کے بھی قتل کا الزام ہمارے سر ہے جو ہمیں زہر پلاتے ہوئے مر جاتے ہیں عباس تابش
مدیحہ گیلانی محفلین فروری 23، 2013 #620 ایک پتھًر ادھر آیا ہے تو اس سوچ میں ہوں - میری اس شہر میں کس کس سے شناسائی ہے (رضی اختر شوق)