تیری نگاہ میں اک رنگ اجنبیت تھا کس اعتبار سے ہم کھل کے گفتگو کرتے عبدالحمید عدم
معاویہ وقاص محفلین جنوری 16، 2013 #581 تیری نگاہ میں اک رنگ اجنبیت تھاکس اعتبار سے ہم کھل کے گفتگو کرتے عبدالحمید عدم
فرخ منظور لائبریرین جنوری 16، 2013 #582 یہ کعبہ سے نہیں بے وجہ نسبتِ رخ ِیاریہ بے سبب نہیں مردے کو قبلہ رُو کرتے نہ پوچھ عالمِ برگشتہ طالعی آتشبرستی آگ، جو باراں کی آرزو کرتے (آتش)
یہ کعبہ سے نہیں بے وجہ نسبتِ رخ ِیاریہ بے سبب نہیں مردے کو قبلہ رُو کرتے نہ پوچھ عالمِ برگشتہ طالعی آتشبرستی آگ، جو باراں کی آرزو کرتے (آتش)
فرخ منظور لائبریرین جنوری 16، 2013 #583 زلفیں بکھیر تاکہ زمانے کو علم ہو ظلمت حسین تر ہے شبِ ماہتاب سے (نامعلوم)
معاویہ وقاص محفلین جنوری 17، 2013 #584 کس حسن اتفاق سے کیا ہو گیا ہوں میںتکتے ہی تجھ کو ، تجھ پہ فدا ہو گیا ہوں میں عبدالحمید عدم
معاویہ وقاص محفلین جنوری 17، 2013 #585 بے رحم آئینے کی طرح کائنات کو پہلو بدل بدل کے دکھایا گیا ہوں میں عبدالحمید عدم
فرخ منظور لائبریرین جنوری 17، 2013 #587 پیہم سجود پائے صنم پر دمِ وداع مومن خدا کو بھول گئے اضطراب میں (حکیم مومن خان مومن)
فرخ منظور لائبریرین جنوری 17، 2013 #588 خود کو بڑھا چڑھا کے بتاتے ہیں یار لوگ حالانکہ اِس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی (روحی کنجاہی)
فلک شیر محفلین جنوری 17، 2013 #589 تم جو لکھتے ہو وہ دنیا کہیں ملتی ہی نہیں کون سے شہر میں رہتے ہو، کہاں لکھتے ہو (عرفان صدیقی)
فرخ منظور لائبریرین جنوری 17، 2013 #590 عکسِ جمالِ یار بھی کیا تھا کہ دیر تک آئینے قمریوں کی طرح بولتے رہے (سراج الدین ظفر)
غ۔ن۔غ محفلین جنوری 19، 2013 #591 میری دھڑکنوں میں محبت ہے تیری میری زندگی اب امانت ہے تیری تمنا ہے جن راستوں پر چلے تو نشاں ہو وہاں پر میری بندگی کا
میری دھڑکنوں میں محبت ہے تیری میری زندگی اب امانت ہے تیری تمنا ہے جن راستوں پر چلے تو نشاں ہو وہاں پر میری بندگی کا
اوشو لائبریرین جنوری 19، 2013 #592 زندگی تجھ سے ہر اک سانس پہ سمجھوتا کروں شوق جینے کا ہے مجھ کو مگر اتنا تو نہیں مظفر وارثی
نیرنگ خیال لائبریرین جنوری 19، 2013 #593 مرے ایک گوشۂ فکر میں، میری زندگی سے عزیز تر مرا ایک ایسا بھی دوست ہے جو کبھی ملا نہ جدا ہوا
شیزان لائبریرین جنوری 21، 2013 #594 مشقِ تخریبِ وطن میں ہر کوئی مصرُوف ہےایک بھی پہلُو نظر آتا نہیں تعمیر کاباقی احمد پوری
عرفان سرور محفلین جنوری 21، 2013 #595 رہے گی یاد انہیں بھی، مجھے بھی، وصل کی رات کہ ان سا شوخ نہیں، مجھ سا بیقرار نہیں۔۔۔ ریاض خیر آبادی
عرفان سرور محفلین جنوری 21، 2013 #596 کتنی آساں ہے صبر کی تلقین. کتنا مشکل ہے دل پہ سل رکھنا سعود عثمانی
سلیمان اشرف محفلین جنوری 21، 2013 #597 جی میں آتا ہے الٹ دیں انکے چہرے سے نقاب حوصلہ کرتے ہیں لیکن حوصلہ ہوتا نہیں ساغر صدیقی !
نیرنگ خیال لائبریرین جنوری 21، 2013 #598 عرفان سرور نے کہا: رہے گی یاد انہیں بھی، مجھے بھی، وصل کی رات کہ ان سا شوخ نہیں، مجھ سا بیقرار نہیں۔۔۔ ریاض خیر آبادی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ عمدہ
عرفان سرور نے کہا: رہے گی یاد انہیں بھی، مجھے بھی، وصل کی رات کہ ان سا شوخ نہیں، مجھ سا بیقرار نہیں۔۔۔ ریاض خیر آبادی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ عمدہ
فرخ منظور لائبریرین جنوری 22، 2013 #599 اپنے انعامِ حسن کے بدلے ہم تہی دامنوں سے کیا لینا آج فرقت زدوں پہ لطف کرو پھر کبھی صبر آزما لینا (فیض)
اپنے انعامِ حسن کے بدلے ہم تہی دامنوں سے کیا لینا آج فرقت زدوں پہ لطف کرو پھر کبھی صبر آزما لینا (فیض)
شیزان لائبریرین فروری 3، 2013 #600 اب کیا یقین آئے کہ شک رہگذر میں ہےمنزل کا اعتبار بھی شامل خبر میں ہےافسوس یہ نہیں ہے کہ وعدے بُھلا دیئےحیرت یہ ہے، وہ اب بھی صفِ معتبر میں ہےمحسن بھوپالی
اب کیا یقین آئے کہ شک رہگذر میں ہےمنزل کا اعتبار بھی شامل خبر میں ہےافسوس یہ نہیں ہے کہ وعدے بُھلا دیئےحیرت یہ ہے، وہ اب بھی صفِ معتبر میں ہےمحسن بھوپالی