خُود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کِسی دِن یُوں ہے کہ تجھے بُھول کے دیکھیں گے کِسی دن امجد اسلام امجد
چودھری ناصر حسین محفلین جون 8، 2013 #801 خُود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کِسی دِنیُوں ہے کہ تجھے بُھول کے دیکھیں گے کِسی دن امجد اسلام امجد
ص صائمہ شاہ محفلین جون 8، 2013 #802 وہ کیا قدر جانیں دلِ عاشقاں کی ! نہ عالم نہ فاضل نہ دانا نہ بینا حسرت موہانی
محمداحمد لائبریرین جون 10، 2013 #807 زمانہ دوست ہے کس کس کو یاد رکھو گےخدا کرے کہ تمہیں مجھ سے دشمنی ہو جائےقابل اجمیری
ص صائمہ شاہ محفلین جون 10، 2013 #808 اُف ری گرمئی محبت کہ ترے سوختہ جاں جس جگہ بیٹھ گئے آگ لگا کے اُٹھے مومن
فرحت کیانی لائبریرین جون 10، 2013 #810 پہرے ہیں خیالات پہ تالے ہیں لبوں پہ کہنے کو میرے پاؤں میں زنجیر نہیں ہے
سید عاطف علی لائبریرین جون 10، 2013 #811 اب رخ پر بکھری رہتی ہیں دن چھوٹے لمبی راتیں ہیں اف گرمی ء ذوق ِ جلوہ گری ۔ ۔وہ زلفیں بنانا بھول گئے
شوکت پرویز محفلین جون 21، 2013 #812 نہ جانے کس لئے امّیدوار بیٹھا ہوں اک ایسی راہ پہ جو تیری رہگزر بھی نہیں (فیض)
مدیحہ گیلانی محفلین جون 27، 2013 #813 کسی کے پاس حرفِ دلنشیں باقی نہیں ورنہ قبول اب بھی دلوں کی خاک میں رد سے زیادہ ہے ___ (خورشید رضوی ) __
کسی کے پاس حرفِ دلنشیں باقی نہیں ورنہ قبول اب بھی دلوں کی خاک میں رد سے زیادہ ہے ___ (خورشید رضوی ) __
حسان خان لائبریرین جون 28، 2013 #814 جس کو روا سمجھتے ہو تم اے جنابِ شیخ مارا ہوا ہوں میں اسی پہلی نگاہ کا (صفی اورنگ آبادی)
سید شہزاد عالم محفلین جولائی 1، 2013 #815 لوٹ آتی ہے میری شب بھر کی عبادت خالی جانے کس عرش پہ رہتا ہے خدا شام کے بعد (فرحت عباس شاہ)
ص صائمہ شاہ محفلین جولائی 1، 2013 #816 دیوارِ دل سے اتری ہیں تصویریں سینکڑوں پس ماندہ خواہشوں سے اُسے اختلاف تھا سلطان اختر
حسان خان لائبریرین جولائی 2، 2013 #817 تمہاری ٹھوکریں یاد آئیں گی بہت پسِ مرگ کسی کا پاؤں پڑے گا جو کاسۂ سر پر (تعشق لکھنوی)
نیلم محفلین جولائی 2، 2013 #818 پرچھائیوں کے شہر کی تنہائیاں نا پوچھ اپنا شریک غم کوئی اپنے سوا نا تھا....
کاشفی محفلین جولائی 2، 2013 #819 ہر ایک شخص کو انسان میں سمجھتا تھا بہت ہی مہنگی پڑی ہے مجھے یہ سچائی (رزّاق اثر شاہ آبادی - شاہ آباد، ہندوستان)
ہر ایک شخص کو انسان میں سمجھتا تھا بہت ہی مہنگی پڑی ہے مجھے یہ سچائی (رزّاق اثر شاہ آبادی - شاہ آباد، ہندوستان)
ص صائمہ شاہ محفلین جولائی 2، 2013 #820 میں اسے ڈھونڈ رہا تھا کہ تلاش اپنی تھی اک چمکتا ہوا جذبہ تھا کہ جعلی نکلا ساقی فاروقی