آنکھ آئینہ سے تم نے جو لڑائی ہوتی رات بھر میری طرح نیند نہ آئی ہوتی آتش
طارق شاہ محفلین مئی 29، 2013 #761 آنکھ آئینہ سے تم نے جو لڑائی ہوتی رات بھر میری طرح نیند نہ آئی ہوتی آتش
طارق شاہ محفلین مئی 29، 2013 #762 حالت مِرے زخموں کی، سینے میں مزا کیا ہے؟ اِس کو وہی سمجھیںگے جن لوگوں نے دیکھا ہے ثاقب لکھنوی
طارق شاہ محفلین مئی 29، 2013 #763 فتنہ رہے فساد رہے گفتگُو رہے منظور سب مجھے، جو مِرے گھر میں تُو رہے اکبر الہ آبادی
طارق شاہ محفلین مئی 29، 2013 #764 وصْل اُس بُتِ بد خُو کا میسّر نہیں ہوتا وابستۂ تقدِیر ہے تدبِیر ابھی تک حسرت موہانی
طارق شاہ محفلین مئی 29، 2013 #765 لائے تھے کُوئے يار سے ہم داغ کو ابھی لو اُس کی موت آئی وہ نادان پھر گيا داغ دہلوی
حسان خان لائبریرین مئی 30، 2013 #766 ذرا ناز کرنا نہ تم خالِ رخ پر بہت ہم نے ہندو مسلماں کیے ہیں (ریاض خیرآبادی)
عرفان سرور محفلین مئی 30، 2013 #767 آج وہ آئینہ بھی چُپ سہ ہے مجھ سے جو لاکھوں باتیں کرتا تھا ۔۔۔ عرفان سرور
طارق شاہ محفلین مئی 30، 2013 #768 پِیری سے مِرا نوعِ دگر حال ہُوا ہے وہ قد جو الِف سا تھا سو اب دال ہُوا ہے آتش
طارق شاہ محفلین مئی 30، 2013 #769 رُسوا چکور سے ہُوں سَوا اُس کے عشق میں پہچانتا ہے خُوب وہ رشکِ قمر مُجھےآتش
طارق شاہ محفلین مئی 30، 2013 #770 گردشِ چشمِ غزالاں نے ستایا دشت میں ساتھ اپنے ہرجگہ ہم اپنی قسمت لے گئے آتش
طارق شاہ محفلین مئی 30، 2013 #771 تیار تھے نماز پہ ہم سُن کے ذکرِ حُور جلوہ بُتوں کا دیکھ کے نیّت بدل گئی اکبر الہ آبادی
عمراعظم محفلین مئی 30، 2013 #772 وہ دردِ دل میں ملا، سوزِ جسم و جاں میں ملا کہاں کہاں ُاسے ڈھونڈا جو ساتھ تھا میرے
طارق شاہ محفلین مئی 31، 2013 #773 اے اقتضائے ضبط، یہ ضِد ہے کہ جبْر ہے کیا آنکھ ہم بحّدِ مژہ بھی نہ تر کریں سیماب اکبر آبادی
طارق شاہ محفلین مئی 31، 2013 #774 سُنی حکایتِ ہستی تو درمیاں سے سُنی نہ اِبتدا کی خبر ہے نہ اِنتہا معلوم شاد عظیم آبادی
طارق شاہ محفلین مئی 31، 2013 #775 نہ اِبتدا کی خبر ہے نہ اِنتہا معلوم رہا یہ وہم کہ ہم ہیں، سو وہ بھی کیا معلوم فانی بدایونی
طارق شاہ محفلین مئی 31، 2013 #776 یا کہتے تھے کچھ کہتے، جب اُس نے کہا کہیے تو چُپ ہیں کہ کیا کہیے، کھُلتی ہے زباں کوئی فانی بدایونی
طارق شاہ محفلین مئی 31، 2013 #777 با صد کرشمہ، آں بُتِ بد مست می روَد خود میکند خرام و خود ازدست می روَد طالب آملی
طارق شاہ محفلین مئی 31، 2013 #778 قلب، ادرک، دماغ اور حواس مجھ سے منسوب ہیں تجھ سے مغلوب فانی بدایونی
طارق شاہ محفلین مئی 31، 2013 #779 اک موجِ ہَوا پیچاں اے مِیر نظر آئی شاید کہ بہار آئی زنجیر نظر آئی میر تقی میر
طارق شاہ محفلین مئی 31، 2013 #780 تم مِرے سینے پہ اپنا ہاتھ تو رکھ دو ذرا دردِ دل پھر بھی نہ اچّھا ہو، تو یہ تقدیر ہے قمر جلال آبادی