حسان خان

لائبریرین
انگارۂ خاکی میں یقیں پیدا کر
بال و پرِ جبریلِ امیں پیدا کر
کیوں دو کو جگہ دیتا ہے اپنے دل میں
اک گھر کے لیے بس اک مکیں پیدا کر
(تُلسی مانک لال صاحبہ)
 

کاشفی

محفلین
باغِ جنت کے ہیں بہرمدح خوانِ اہلِ بیت
تم کو مژدہ نار کا اے دشمنان اہلِ بیت

کس شقی کی ہے حکومت ہائے کیا اندھیرا ہے
دن دہاڑے لٹ رہا ہے کاروانِ اہلِ بیت

اہلِ بیت پاک سے گستاخیاں بےباکیاں
لعنتہ اللہ علیکم دشمنانِ اہلِ بیت!

(مولانا حسن رضا خاں بریلوی برادر صغیراعلٰی حضرت فاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ)
 

کاشفی

محفلین
نہ ہوا داغ کا جواب اے نظم
طبع کو آزما کے دیکھ لیا

(نواب حیدر یار جنگ بہادر علامہ علی حیدر طباطبائی نظم)
 

حسان خان

لائبریرین
ایک ہی صورت نظر آتی ہے مجھ کو چار سو
شش جہت دل کی صفا نے آئینہ خانہ کیا
(سید افتخار علی شاہ چشتی قادری 'وطن')
 
Top