کاشفی

محفلین
کیا ہنسی آتی ہے مجھ کو حضرتِ انسان پر
فعلِ بَد تو اُن سے ہو، لعنت کریں شیطان پر

(اِنشاء اللہ خاں "انشا")
 

کاشفی

محفلین
شیخی اتنی نہ کر، اے شیخ، کہ رندانِ جہاں
اُنگلیوں پر تجھے چاہیں تو، نچا سکتے ہیں

(اِنشاء اللہ خاں "انشا")
 

کاشفی

محفلین
محبت میں شکایت ہورہی ہے
یہ کیوں توہینِ الفت ہورہی ہے

بس اب شکوہ کی اصلیّت نہ پوچھو
مجھے خود بھی ندامت ہورہی ہے

زمانے میں بہت کافر ہیں ساغر
مجھ ہی کو کیوں نصیحت ہورہی ہے

(ساغر نظامی)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اسلم بڑے وقار سے ڈگری وصول کی
اور اُس کے بعد شہر میں خوانچہ لگا لیا

اسلم کولسری

کوئی ریٹنگ نہیں ملی جو اس شعر کا حق ادا کر سکتی۔۔۔۔۔۔
کوئی بھی نہیں ۔ ۔ ۔بس صرف ایک گہری سوچ ایک گہرا دکھ اور خاموش زبان ۔ ۔ ۔ ۔

غمِ حیات سے بے شک ہے خود کشی آسان
مگر جو موت بھی شرما گئی تو کیا ہوگا
احسان دانش
 

محمداحمد

لائبریرین
کوئی ریٹنگ نہیں ملی جو اس شعر کا حق ادا کر سکتی۔۔۔ ۔۔۔
کوئی بھی نہیں ۔ ۔ ۔بس صرف ایک گہری سوچ ایک گہرا دکھ اور خاموش زبان ۔ ۔ ۔ ۔

غمِ حیات سے بے شک ہے خود کشی آسان
مگر جو موت بھی شرما گئی تو کیا ہوگا
احسان دانش

واقعی ! یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے جسے شاعر نے محض دو لائنز میں لکھ دیا ہے۔

احسان دانش کا شعر بھی لاجواب ہے۔

ہمارے مغل بھیا کہاں ہیں آج کل؟
 

جاسمن

لائبریرین
آگہی کا عذاب ڈس لے گا
زندگی بھر کتاب سے بچنا
سارے پھولوں کا تذکرہ کر کے
اُس کا ذکرِ گلاب سے بچنا:rose:
 

جاسمن

لائبریرین
وہ اور ہوں گے کہ جن کو امجد نئے مناظرکی چاہ ہو گی
میں اُس کے چہرے کو دیکھتا ہوں،میں اُس کے چہرے کو دیکھتا تھا:shocked:
 
Top