ہر گھڑی سوچتا ہی رہتا ہوں کتنا خاموش ہوں میں اندر سے
م مون محفلین ستمبر 1، 2007 #103 وہ تو وہ ہے تمہیں ہو جائے گی الفت مجھ سے اک نظر تم میرا محبوب ِنظر تو دیکھو
محمد وارث لائبریرین ستمبر 1، 2007 #105 دنیا میں قتیل اس سا منافق نہیں کوئی جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا
زینب محفلین ستمبر 1، 2007 #106 پڑھنے نیں دیتا مجھے ھاتھوں کی لکیریں کیا اس کی ھتھیلی پے میرا نام نہیں ھے
م مون محفلین ستمبر 1، 2007 #107 تو بدلتا ہے تو بے ساختہ میری آنکھیں میرے ہاتھوں کی لکیروں میں اُلجھ جاتی ہیں
زینب محفلین ستمبر 5، 2007 #109 کتنی ویران سی رہ جاتی ہے دل کی بستی کتنی چپ چاپ چلے جاتے ہیں جانے والے
شمشاد لائبریرین ستمبر 8، 2007 #111 اُڑتے اُڑتے آس کا پنچھی دور اُفق میں ڈوب گیا روتے روتے ڈوب گئی آواز کس سودائی کی (قتیل شفائی)
ت تیشہ محفلین ستمبر 9، 2007 #112 پلکوں پہ سجاؤں گا تیری یاد کے موتی ہونٹوں پہ رکھوں گا میں تیرا نام سفر میں ، ۔۔
شمشاد لائبریرین ستمبر 9، 2007 #113 آرائشِ خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو وہ درد اب کہاں جسے جی چاہتا بھی ہو (ناصر کاظمی)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 9، 2007 #114 شوق برہنہ پا چلتا تھا اور رستے پتھریلے تھے گِھستے گھستے گِھس گئے آخر کنکر جو نوکیلے تھے (غلام محمد قاصر)
شوق برہنہ پا چلتا تھا اور رستے پتھریلے تھے گِھستے گھستے گِھس گئے آخر کنکر جو نوکیلے تھے (غلام محمد قاصر)
شمشاد لائبریرین ستمبر 9، 2007 #115 بدن میں آگ سی چہرہ گلاب جیسا ہے کہ زہرِ غم کا نشہ بھی شراب جیسا ہے (احمد فراز)
شمشاد لائبریرین ستمبر 9، 2007 #117 اس کے لہجے کا اثر تو ہے بڑی بات قتیل وہ تو آنکھوں سی بھی کرتا ہوا جادو آئے
فرحت کیانی لائبریرین ستمبر 10، 2007 #118 کتنے ہمدرد ملے دوست ملے یار ملے سب ابھرتے ہوئے سورج کے پرستار ملے زندگی تُو ہمیں بازار میں کیوں لے آئی ہم تو یوسف بھی نہیں کہ کوئی خریدار ملے
کتنے ہمدرد ملے دوست ملے یار ملے سب ابھرتے ہوئے سورج کے پرستار ملے زندگی تُو ہمیں بازار میں کیوں لے آئی ہم تو یوسف بھی نہیں کہ کوئی خریدار ملے
شمشاد لائبریرین ستمبر 10، 2007 #119 موسمی برف ہے کچھ دیر میں بہے جائیں گے ان بدلتے ہوئے رشتوں پے بھروسہ نہ کرو یہ فضا راس نہ آئے گی تمہیں اے 'نجمی' یاد گزرے ہوئے لمحات کی تازہ نہ کرو (کامران نجمی)
موسمی برف ہے کچھ دیر میں بہے جائیں گے ان بدلتے ہوئے رشتوں پے بھروسہ نہ کرو یہ فضا راس نہ آئے گی تمہیں اے 'نجمی' یاد گزرے ہوئے لمحات کی تازہ نہ کرو (کامران نجمی)
م مون محفلین ستمبر 10، 2007 #120 میں نے ہر بار تجھ سے ملتے وقت تجھ سے ملنے کی آرزو کی ہے تیرے جانے کے بعد بھی میں نے تیری خوشبو سے گفتگو کی ہے
میں نے ہر بار تجھ سے ملتے وقت تجھ سے ملنے کی آرزو کی ہے تیرے جانے کے بعد بھی میں نے تیری خوشبو سے گفتگو کی ہے