آج کیا پکائیں، پکایا 2

تیشہ

محفلین
جناب یاد رکھئیے گا میں بینگن کا بھرتہ رکھ کے آئی ہوں چولہے پے ۔ ۔۔ کہیں سالن نیچے نا لگ جائے۔ ۔
3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 

عثمان

محفلین
بھینگن تو خیر مجھے نہیں پسند۔۔۔البتہ قیمہ بھرے کریلے بنانے والے مجھ مسکین کا ضرور خیال رکھیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے ہاں تو آج ماش کی دال بنی ہے، ساتھ میں پودینے کی چٹنی، ہری مرچ، باریک کٹی پیاز، اچار

ان کے آگے تو گوشت بھی کچھ نہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ نے کبھی ہرن کا گوشت کھایا ہے؟
اور کیا یہ وہاں عام ملتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں صرف اونٹ اور بکرے کا گوشت عام ملتا ہے اور وہ بھی تازہ۔

بڑے بڑے سٹورز پر بطخ، خرگوش اور شتر مرغ کا گوشت مل جاتا ہے۔ ٹرکی بھی مل جاتی ہے لیکن سب frozen، تازہ نہیں۔

ہرن کا گوشت یہاں نہیں ملتا۔

ساتھ ہی بحرین ہے، وہاں بڑے ہوٹلوں میں سور کا گوشت البتہ مل جاتا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
لاحول ولا قوۃ
یہ سور کو کہاں سے لے آئے درمیان میں۔
اور بحرین تو مسلم ملک ہی ہے تو وہاں سور پر پابندی نہیں کیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
گائے بیل کا گوشت بھی ملتا ہے لیکن وہ باہر سے منگوایا جاتا ہے۔
چھوٹا گوشت 25 ریال
اونٹ کا گوشت 40 ریال
گائے بیل کا گوشت 30 ریال سے 130 ریال تک کلو ملتا ہے۔

بحرین کہنے کو تو اسلامی ملک ہی ہے لیکن اس کو آپ Mini Europe کہہ سکتے ہیں۔ شراب بھی عام مل جاتی ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
حیرت ہے۔
جہاں تک مجھے معلوم ہے سعودیہ اور بحرین کے درمیان صرف ایک پل ہے۔
پل کراس کریں اور بحرین شروع۔
اور سعودیہ میں اتنی سختیاں اور صرف ایک پل کراس کرتے ہی اتنا فرق۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعودیہ میں اپنا قانون ہے اور بحرین میں اپنا قانون ہے۔

ویسے تو دبئی، قطر، عمان کی سرحدیں بھی سعودیہ سے ملتی ہیں۔

کسی ایسے رکن سے دبئی کے حالات معلوم کیجیے گا جو وہاں رہ رہے ہیں۔
 
Top