آج کیا پکائیں، پکایا 2

شمشاد

لائبریرین
خالی کریلے ہی ہیں یا ساتھ کچھ اور بھی ہے، اب خالی کریلوں کے لیے تو اتنی دور آنا مشکل ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بنائے تو بینگن قیمہ آلو تھے مگر خود چنے کی دال کھائی ھے

یہ کون سا نسخہ ہے کہ بنائے تو بینگن قیمہ آلو اور کھاتے وقت چنے کی دال بن جائے۔

اس طرح یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بنائی تو دال لیکن کھاتے وقت گوشت وغیرہ بن جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کریلے گوشت، ساتھ میں سلاد اور بعد میں کچھ میٹھا یعنی کہ کھیر اور آخر میں چائے۔

ان کے علاوہ بھی کچھ ہو جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
 
ابو یاسر

محفلین
گو کہ شمشاد بھائی اس تھریڈ میں کچھ زیادہ ہی ایکٹیو لگ رہے ہیں
تو میں نے سمجھا کہ کیوں نا ان سے تھریڈ کے متعلق کچھ شئیر کرو
آج تو میں قیمہ کدو مکس پکانے کی سوچ رہا ہوں
مگر ابھی ابھی ہمارے کھجور نے نیا حکم صادر فرمایا ہے کہ ایک عدد لیپ ٹاپ خریدنا ہے
سو ہو سکتا ہے کہ پھر بیت شوایہ سے ہی کچھ لے لیں گے
ویسے شوایۃ والے کم خرچ میں عمدہ پکوان دیتے ہیں :eat:
 
پہلی بات تو یہ کہ “تشنہ “ کہہ کر مخاطب کرنا کچھ اچھا نہیں لگ رہا۔ بہرحال آپ نے اپنا اصلی نام چھپایا ہوا ہے تو مصلحت ہی ہو گی۔ اور آپ کے دوست بشیر صاحب، جن کی معرفت آپ اس محفل میں آئے، مجھ سے تو ان کا بھی تعارف نہیں۔

میں کھانے پینے کا شوقین تو ہوں لیکن ایک حد تک، خود بھی اچھا پکا لیتا ہوں۔ بقول بھولو پہلوان “ او جیہڑا چنگا پکانا نئیں جاندا، او چنگا کھانا نئیں جاندا“

کدو کے ساتھ چنے کی دال مزہ دیتی ہے نہ کہ قیمہ۔

ریاض کے کس علاقے میں ہیں کہ ریاض تو شیطان کی آنت کی طرح پھیلا ہوا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کریلوں میں تو چھوٹے گوشت کا صحیح کا مزہ آتا ہے۔
خیر مرغے کا بھی چلے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ پکاتی بینگن ہیں اورکھاتی دال ہیں اور آج ثابت مسور اور چاول پکائے ہیں لیکن کھائی حلیم ہے۔

یہ نسخہ ہمیں بھی بتا دیں کہ پکائیں تو دال چاول اور کھانے کو حلیم ملے۔
 
Top