آج کیا پکائیں، پکایا 2

شمشاد

لائبریرین
ویسے آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میں اس وقت مرغے کی بریانی ہی کھا رہا ہوں۔ اس کی خوشبو سے بیماری تو کیا ٹھیک ہونی ہے، اُلٹا بھوک زیادہ لگ جاتی ہے۔
 

میم نون

محفلین
یہ تو مجھے آج ہی معلوم ہوا ہے کہ بریانی کی خوشبو سے چھوٹی موٹی بیماریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔ کیا خیال ہے بریانی کو پیک کر کے بیچنا نہ شروع کر دیں۔ ڈاکٹر اور حکیموں کو الگ سے پارسل بنا کر دے دیں۔

یہ دیسی نسخہ ہے ہر کسی پہ کام نہیں کرتا :whistle:

ابھی شام کا کھانا کھانے جا رہا ہوں، روٹی اور کریلے (آئی لائیک اٹ)
بعد میں ملاقات ہو گی۔
 

میم نون

محفلین
ویسے آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میں اس وقت مرغے کی بریانی ہی کھا رہا ہوں۔ اس کی خوشبو سے بیماری تو کیا ٹھیک ہونی ہے، اُلٹا بھوک زیادہ لگ جاتی ہے۔
ہاں تو:
بھوک لگنا اچھی نشانی ہے
بھوک کم لگنا بیماری ہے
اور اسکا علاج بریانی ہے۔

کوئی بات نہیں، ہم بھی دیسی لوگوں پر ہی آزمائیں گے۔

تو پھر کر دیں کاروبار شروع، میں بھی 50 فیصد شئیرز کا حصہ لے لوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پالک میں یا تو چنے کی دال ڈالیں یا پھر گوشت اور جب پک جائے تو ایک پلیٹ میرے لیے ضرور رکھیے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
غالباً اچار کہنا چاہ رہے ہیں۔
یہاں احمد، مہران، نیشنل سبھی اچار ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کا عربی اچار اور پھر مختلف قسم کے ہندوستانی اچار بھی ملتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ناشتے میں مرغے کا سالن، پراٹھا، پوری، اٹلی، دوسہ اور ملی جلی سبزی اور آخر میں چائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ روزانہ نہیں ہوتا، صرف جمعرات کو ہوتا ہے کہ ناشتہ دفتر میں کرتے ہیں۔ قریباً 12 افراد باری باری سبکو ناشتہ کرواتے ہیں۔
 
Top