زاتر اصل میں ایک مصالحہ ہے۔ اس کو زیتون کے تیل میں ملا کر کچی روٹی پر لگا دیتے ہیں۔ مزید لذیذ کرنے کے لیے اس پر ٹماٹر ، سبز مرچ،کھانے والا زیتون، مشروم چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر پھیلا دیتے ہیں اور تھوڑا سا جُبن، یہ ایک قسم کی کریم ہوتی ہے، بھی لگا دیتے ہیں اور پھر اسکو بھٹی میں پکنے کے لیے رکھ دیتے ہیں۔ پکنے کے بعد اس کو گرم گرم کھانے میں ہی مزہ آتا ہے۔