آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
سارا تو لگتا ہے دعوت کی تیاریوں میں ہے ۔۔۔

میں نے لنچ میں تو قیمہ فرائے کیا تھا ۔۔۔۔ ڈنر میں سب کو ولیموں پر جانا ہے تو کچھ نہیں بنایا ۔۔
 

راجہ صاحب

محفلین
ہاتھوں سے بھلا مان لیتے ہیں، یہ دستوں کیا ہوتا ہے بھائی جی؟

بھائی صاحب
دستِ مبارک کو مبارک دستوں لکھا ہے اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کسی زمانے میں یا کسی اور زبان میں ہاتھ کو دست بھی کہا جاتا ہے

مجھے تو ایسا ہی یاد پڑتا ہے :rolleyes:
 

زین

لائبریرین
ڈر ڈر کر کہہ رہا ہوں‌کہ آج مسور کی دال کھائی ہے

ڈر اس بات کا ہے کہ کوئی یہ نا کہہ دے کہ

"یہ منہ اور مسور کی دال"

:)
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو زاتر کھا رہا ہوں، پہلی دفعہ خود بنایا ہے گھر پر۔ نوے فیصد کامیابی ہوئی ہے۔ اگلی دفعہ انشاء اللہ صحیح بنے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کروں، ہر دفعہ جب بھی دل چاہتا ہے، بازار سے لا کر کھانا پڑتا ہے۔ ایک تو ایک عدد زاتر سے کچھ بھی نہیں بنتا اوپر سے انہوں نے مہنگا بھی کر دیا ہے۔
 

سارا

محفلین
سارا تو لگتا ہے دعوت کی تیاریوں میں ہے ۔۔۔

میں نے لنچ میں تو قیمہ فرائے کیا تھا ۔۔۔۔ ڈنر میں سب کو ولیموں پر جانا ہے تو کچھ نہیں بنایا ۔۔

آج کچھ مہمانوں نے آنا تھا لیکن دن کے 2 بجے تک دور دور تک مہمانوں کا کوئی پتا نہیں۔۔اس لیے سب گھر والے خود ہی دعوت کھا رہے ہیں اور مہمانوں کا فون بھی نہیں‌لگ رہا کہ یہ پوچھ سکیں کہ رات کے کھانے پر آنے کا ارادہ ہے یا پروگرام کینسل ہو گیا ہے۔۔:confused:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top