آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی۔۔۔یہ ڈبل روٹی کی کھیر کی مختصر سی ترکیب جلدی سے بتا دیں۔۔میرے منہ میں پانی آ گیا ہے۔ میں نے بہت پہلے بنائی تھی۔ اب ترکیب یاد ہی نہیں۔۔لیکن میرا ابھی کھانے کو دل کر رہا ہے۔ بھابھی نے بنائی ہے تو پوچھ کر مختصر سی یہیں ترکیب لکھ دیں۔
 

طالوت

محفلین
رات ایک ڈیرہ غازی خان کے دوست ساگ اور دیسی گھی میں "چوپڑی" روٹیاں لائے تھے تو کام چل گیا تھا ، آج لوبیا پکانا پڑے گا ۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
رات ایک ڈیرہ غازی خان کے دوست ساگ اور دیسی گھی میں "چوپڑی" روٹیاں لائے تھے تو کام چل گیا تھا ، آج لوبیا پکانا پڑے گا ۔۔
وسلام

یہ دالیں آپ لاتے کہاں سے ہیں؟ عام طور پر انڈیا / پاکستان کی دالیں بندہ / سدھان / کارفور وغیرہ پر نہیں ملتیں۔
 

طالوت

محفلین
ٹن پیک پانڈا شانڈا سے ۔۔ مسالا بناؤ اور الٹ دو ۔۔ 5 منٹ میں کھانا تیار ۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر مل جاتی ہیں کچی دالیں وغیرہ پانڈا سے ۔۔۔ مگر کبھی دیکھا نہیں کہ کہاں کی ہوتی ہیں ۔۔
وسلام
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، کل میرا کچن میں کام کرنے کا موڈ تھا۔۔میں آپ کا انتظار کر کر کے۔۔۔آپ نے ترکیب ہی اتنی دیر سے لکھی تھی۔ ابھی موڈ بنانے کی کوشش کرتی ہوں۔ اور آج ہی کوشش کرتی ہوں۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
دوپہر کیلئے آلو،بینگن،چٹنی اور چاول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور رات کیلئے یخنی مرغی اور روٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top