آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میں تو کھانےکا شوقین ہوں۔ پکانے کےلیے اوربہت سے اللہ نے عطا کیے ہوئے ہیں اس لیے ہماری باری ہی نہیں آتی۔اب بندہ کے پاس ایک کام بچتا ہے۔۔۔۔
 

سارا

محفلین
واہ ماوراء تم تو بہت سگھڑ ہواکیلے کیا کچھ بنا ڈالا ماشا اللہ۔۔:)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبزی پلاؤ ' قورمہ
 

ماوراء

محفلین
سارا، کیا مطلب؟ پہلے سگھڑ نہیں تھی؟:( بس کام ذرا کم کرتی ہوں۔۔۔لیکن جب موڈ آئے تو سب کچھ کر لیتی ہوں۔
 

سارا

محفلین
سگھڑ تو تم ہو اس میں کوئی شک نہیں۔۔ میں نے اس معنی میں کہا تھا کہ ایک وقت میں 4 ڈشز بنا ڈالیں ماشا اللہ۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
اچھا پھر ٹھیک ہے۔:grin:
لیکن پیزا اور رولز رات کو ہی بنا کر رکھ دئیے تھے، پیزا بس گرم کیا اور رولز فرائی کیے۔ ایک دن میں تو سب کرنا مشکل ہو جاتا۔
 

سارا

محفلین
ہمارے بھی گھر دعوت ہو تو ہم بھی آدھے سے زیادہ کام اگلے دن کر لیتے ہیں اس سے بہت زیادہ آسانی ہو جاتی ہے۔۔۔
 

طالوت

محفلین
مہمان آئے تو کھابے شابے کا رخ کرتے ہیں ، رمضان میں رول شول بنا کر فریزر میں رکھ دیتا ہوں ایک آدھ ہفتے کے۔۔ آج شاید سبزی پکے گی پڑوس میں ۔۔۔
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top