آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہاں بھنڈیاں بنانے کا پروگرام ہے۔ اب معلوم نہیں جب پکانے لگیں تو کیا پک جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب یہ تو خاتون خانہ پر منحصر ہے جو چولہے کے آگے کھڑی ہیں، کہ بھنڈیوں کی جگہ دیگچی میں کیا ڈال دیں۔
 

طالوت

محفلین
ہمسایوں کا خیال رکھا تھا کہ گزشتہ روز انھیں چنے بنا کر کھلائے تھے ۔۔۔ آج ان کی باری ہے ۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
عموما بیگمات باہر کھانا کھانے پر خوش ہوتی ہیں ، تو ذرا جیب بھاری کر لیں
(آپ نے صحرا، برفانی علاقوں اور مجسموں کی چند تصاویر پوسٹ کرنے کا کہا تھا ، یاد دلا رہا ہوں)
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
پائے اور وہ بھی پورے بارہ عدد، چھٹی ہے ناں تو رج کے کھائیں گے۔ ساتھ میں تندور کی خمیری روٹی۔
 

عندلیب

محفلین
آج ہمارے ہمسایوں کے پاس سے حیدرآبادی بریانی بھی آ گئی تھی ، ساتھ میں دہی کی چٹنی ، مرچوں کا سالن ، رشین سلاد اور ڈبل کا میٹھا۔ فرج میں رکھ دیا گیا ہے کہ کل نماز جمعہ کے بعد تناول کیا جائے۔ فی الحال تو ہوٹل کے کھانے سے فارغ ہو چکے ہیں۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
ہم نے لوبیا کا سالن کھایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس میں اور بھی نا معلوم چیزیں مکس تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top