آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ابھی بازار کا کھانے کا موڈ ہے۔ ویسے بھی ڈرائیور ڈیوٹی پر تو جانا ہی ہے۔ تو باہر ہی سے کھا لیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن میرا چپلی کباب کھانے کا موڈ نہیں ہے۔

دوپہر کو خاصا زیادہ کھایا تھا۔ اب ہلکا پھلکا کھانے کا موڈ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مزہ تو آنا ہی تھا۔ وہ کباب بناتا ہی بہت مزے کے ہے۔ اسی لیے تو دور دور سے لوگ اس کے کباب کھانے آتے ہیں۔
 

خوشی

محفلین
آپ کی طرف فری ہے تو یہی بزنس شروع کر لیں‌آپ، وردی کا کیا پتہ کب اتر جائے
 

شمشاد

لائبریرین
پر مجھے گاڑی پارکنگ کرنے میں تکلیف ہوئئ تھی:(

تکلیف ہوئی تھی، مجھے تو پارکنگ ہی نہیں ملتی۔ اس لیے میں اکیلا وہاں نہیں جاتا۔ ساتھی کو وہاں اتارا اور خود گاڑی میں دوسروں کی گاڑی بلاک کر کے بیٹھے رہو۔ کوئی آ گیا تو آگے پیچھے کر لو، تب تک ساتھی مال وال لے کر واپس آ ہی جائے گا۔
 

عسکری

معطل
اتارنے کے وقت اتار دینا چاہیے پر کچھ ہٹ دھرم لوگ اپنے نام کی وجہ سے لاکھوں جوانوں ہزاروں شہیدوں اور زخمیوں سینکڑوں خفیہ ایجنٹوں کی کو بھی بدنام کروا جاتے ہیں۔
 

عسکری

معطل
کھانا اچھا ہونا اور صحت مند فوجی ہونا نہایت ضروری ہے بھائی جی کبھی آپ نے ہمارے صدارتی گارڈز کو کسی اور ملک کے گارڈوں کے ساتھ دیکھا ہے؟ ہمارا ایک جوان 3 پر بھاری نظر آتا ہے اچھا کھاؤ مشقیں کرو سال بھر اور زہنی طور پر مطمعن تیار رہو بس پھر کوئی بھی آ جائے ۔مجھے فوجی کھانے بہت اچھے لگتے ہیں ایک دوست کی طرف سے دعوت ہے پی او ایف کامرہ وزٹ کی کبھی گیا تو تصویریں لگا کر دکھاؤں گا کیا کھایا ائیر فورس کے ساتھ:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں فوج میں ایک " بڑا کھانا" ہوتا ہے۔ جو کہ عموماً مذہبی اور قومی تہواروں پر ہوتا ہے۔ اس میں جوان اور افسر سب ایک ہی کھانا کھاتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top