آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آج تو قیمے کی ہیٹ ٹرک ہو گئی۔

سارہ نے بھی قیمہ، یہاں بھی قیمہ اور قیصرانی کے ہاں بھی قیمہ۔
 

ظفری

لائبریرین
مائی گاڈ ۔۔۔ :lol:
کیا میں دھاگہ “ آج کیا کھایا “ میں یہ بات گول کر جاؤں کہ میں نے بھی آج قیمہ کھایا ہے ۔ :D
 

qaral

محفلین
توکچھ مختلف سنو میں تو دو دن سےڈبہ بندنوڈلزپرجی رھا ھون اور اوپر سے یہ کھانوں کے نام تو بس زخموں پر نمک ھےویکندڈ پر خود کوکنگ کرنی پڑے گی
 

شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں، نہیں، بلکہ یقین سے کہتا ہوں کہ جتنا اچھا کھانا مرد حضرات پکاتے ہیں، اتنا اچھا تو خواتین بھی نہیں پکا سکتیں۔ تو آپ کو تو کھانا پکاتے ہوئے لطف اندوز ہونا چاہیے۔
 

qaral

محفلین
جھاں میں ھوں وھاں پاکستانی کھانا بنان نا ممکنات میں سے یھاں تو آٹے کا کام بھی میدے سے لینا پڑتا ھے اور پھر مصروفیت بھی ھوتی ھے بس آج اور کل ذرا فراغت ھے تو سوچا ّعلی پور کا ایلی ھی پڑھ لیں بھئی زبرزست کام کیا ھے ٰاس کو لکھ کر آپ لوگوں نے
 

شمشاد

لائبریرین
بھئی ہم تو سعودی عرب میں بھی دوبئی کا آٹا کھاتے ہیں اور آپ کو وہاں رہ کر نہیں مل رہا، حیرت ہے۔

علی پور کا ایلی واقعی ایک عظیم ناول ہے۔

اس کے علاوہ اور بھی کئی کتابیں ہیں اردو محفل کی لائبریری میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ معاف کرئے، غلطی ہو گئی صاحب

پھر تو ضرور بتا دینا چاہیے کہ یہاں پر ہر چیز چین کی بنی ہوئی مل رہی ہے۔
 

دیرہ وال

محفلین
شمشاد نے کہا:
اتنا لمبا انتظار کرنے کی کیا ضرورت ہے، بیسن بھی ملتا ہے اور باجرے کا آٹا بھی عام مل جاتا ہے چکیوں پر اور لسی تو ہر بقالے پر موجود ہے۔

ویسے بیسن کی روٹی کا جوڑ گندلوں کا ساگ ہوتا ہے، پالک نہیں۔
لیکن یار ماں کی پکائی ہانڈی روٹی کی بات ہی اور ہے، یہ اور بات آجکل امی کو کچن میں کم سے جانے دیتے ہیں۔
تصحیح کے لئے شکریہ، گندلاں دا ساگ تے مکھن
 

دیرہ وال

محفلین
اللہ کا شکر ہے ہم دبئی کے اُن خوش نصیب بیچلرز میں سے ہیں جن کو کچن کی سہولت میسر ہے :) ورنہ شروع کے دنوں میں ہوٹلوں کا کھا کھا کے کیا حشر ہوا تھا۔
ابھی بریک فاسٹ کے بارے سوچا جا رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھوک زوروں پر ہے اور ابھی کچھ پک رہا ہے، کیا پک رہا ہے یہ معلوم ہی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
شمشاد بھائی یعنی کہ سب کا قیمہ :)

0037.gif
 

دیرہ وال

محفلین
مصالحوں سے بھرپور بریانی کھائی نہیں جاتی سو نوڈلز پر گزارا کیا۔ باقی دراز میں معمول کا ڈبہ ہے ؛) کافی کے ساتھ چلتا رہتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ خیر کرئے اتنی سی عمر میں معدہ تو ٹھیک رہتا ہے ناں کہ مصالحوں سے بھرپور بریانی کھائی نہیں جاتی۔

‘معمول‘ کا سب کو پتہ نہیں ہو گا کہ یہ کیا ہوتا ہے۔ اس لیے میں بتا دیتا ہوں کہ یہ موٹے موٹے بسکٹ ہوتے ہیں جن میں کھجور بھری ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چونکہ بھوک زوروں پر تھی اور جلدی میں تو صرف کلیجی ہی بھونی جا سکتی تھی سو وہی کھایا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top