آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

دیرہ وال

محفلین
شمشاد آپ کو تو سب پتہ ہے ؛)
غلطی میری ہے، روٹین میں لکھ گیا، ویسے بہت ساری چیزیں اب پاکستان میں بھی مل جاتی ہیں۔
بیسن یا بجرے (جو مل گیا) کی روٹی کا پروگرام ہے جمعہ اور ہفتہ کے ناشتہ میں دعوتِ عام ہے جو آنا چاہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی میں بہت مصروف آدمی ہوں، روزانہ دعوتوں میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔

آپ کی دعوت سر آنکھوں پر، بس ذرا ہفتہ دس دن پہلے بتا دیا کریں تا کہ شرکت کی گنجائش نکال لیا کروں۔
 

تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif



اللہ کے بندوں کبھی دال کھا کر دال کا ذکر بھی لکھ لیا کرو، جسکو سنو ، جسکو دیکھو بھلے کھایا کچھ بھی نہ ہو خالی پیٹ ہی ہو مگر اک ساتھ چار ، چار ڈشیز لکھیں جارہی ہیں وہ بھی دھڑا دھڑ ،
zzzbbbbnnnn.gif

کڑی ، چکن ، قیمہ، بریانی ،
میں کہتی ہوں کبھی دال بھی کھائے پکائے کوئی ۔ اور تو اور جنکے معدے بھی ٹھیک نہیں کام کرتے ، جن کو جلن وغیرہ کی شکایت ہے باوجود آکر بتائے جاتے ہیں
zzzbbbbnnnn.gif
 

دیرہ وال

محفلین
ستیاناس ہو موئے ٹریفک کا جلدی آنا پڑتا ہے، سو ناشتہ ہی چل رہا ہے جی وہ بھی آفس میں ؛)
سیب+دودھ باقی کا دن کافی پہ
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو روز کا معمول ہے اس لیے بڑی بیبیوں کی طرح کوسنے نہ دیا کریں۔

یہاں بھی ناشتہ ہی ہو رہا ہے، لیکن گھر پر۔
 

ثناءاللہ

محفلین
او یار آپ کے اس تھریڈ نے یاد کرایا کہ کھانا بھی کھانا ہے۔ خانساماں بے چارہ پتا نہیں‌ کتنی دفعہ یاد کرا کے گیا ہے۔

کھانا کھا کہ بتاتا ہوں‌کہ کیا بنا ہوا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج ایک نمائش میں گئے ہوئے تھے، بہت کچھ الم غلم کھایا۔
اتنا رش تھا کہ خدا کی پناہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top