آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے​

پھر لگے ایک دوسرے کو رو در رو ملامت کرنے۔ کہنے لگے ہائے شامت ہم ہی حد سے بڑھ گئے تھے۔(سورة القلم۔آیت نمبر۔30۔31)
 

سیما علی

لائبریرین

﴿ قُلۡ أعوذُ برب ٱلفلق ۝ من شَرِّ ما خلق ۝ ومن شَرِّ غاسقٍ إذَاَ وقب ۝ ومن شَرِّ ٱلنَّفَّ۔ٰثَ۔ٰتِ في ٱلعقد ۝ ومن شَرِّ حاسدٍ إذَاَ حسد ۝ ﴾
 

سیما علی

لائبریرین

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

امید ہے کہ ہمارا پروردگار اس کے بدلے میں ہمیں اس سے بہتر باغ عنایت کرے ہم اپنے پروردگار کی طرف سے رجوع لاتے ہیں۔
(سورة القلم۔آیت نمبر۔32)
 

سیما علی

لائبریرین

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ ما نیے!اور جو ایذاء ( ان کی طرف سے پہنچے ) اس کا خیال بھی نہ کیجئے اللہ پر بھروسہ کیئے رہیں کافی ہے اللہ تعالٰی کام بنانے والا ۔
(سورۃ الاحزاب آیت 4
 

سیما علی

لائبریرین

سورۃ آل عمران (مدنی — کل آیات 200)​

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے​

قُلِ اللّ۔ٰ۔هُ۔مَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِى الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُۖ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ ۖ بِيَدِكَ الْخَيْ۔رُ ۖ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ (26)
تو کہہ اے اللہ، بادشاہی کے مالک! جسے تو چاہتا ہے سلطنت دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے سلطنت چھین لیتا ہے، جسے تو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے تو چاہے ذلیل کرتا ہے، سب خوبی تیرے ہاتھ میں ہے، بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
”اللہ وہ ہے کہ اسکے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، زندہ ہے، سب کو زندہ رکھنے والا ہے، نہ اسکو اُونگھ آتی ہے اور نہ نیند، جو آسمانوں میں ہے اورجو کچھ زمین میں (سب کچھ) اسی کا ہے، کون ہے جو اسکے سامنے اسکی اجازت کے بغیر (کسی کی) سفارش کر سکے، (اللہ) جانتا ہے جو ان سے پہلے (ہو چکا) ہے اور جو انکے بعد (ہونےوالا) ہے اور وہ اس (اللہ) کے علم میں سے کسی (بھی) شے کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے، اسکی کرسی آسمانوں اور زمین کو محیط ہے، اور اسے زمین و آسمان کی حفاظت تھکاتی نہیں ہے، اور وہی ہے سب سے بلند، عظمت والا“۔ (البقرہ ۲۵۵)
 

سیما علی

لائبریرین

سورۃ النور​

وَلَقَدْ اَنْزَلْنَ۔آ اِلَيْكُمْ اٰيَاتٍ مُّبَيِّنَاتٍ وَّّمَثَلًا مِّنَ الَّ۔ذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ وَمَوْعِظَ۔ةً لِّلْمُتَّقِيْنَ (34)
اور البتہ ہم نے تمہارے پاس روشن آیتیں بھیج دی ہیں اور جن میں تم سے پہلوں کے حالات ہیں اور جو پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہیں۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
سورة النحل - آیت 89
وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِىْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِيْدًا عَلَيْ۔هِ۔مْ مِّنْ اَنْفُسِهِ۔مْ ۖ وَجِئْنَا بِكَ شَهِيْدًا عَلٰى هٰٓؤُلَآءِ ۚ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِّكُلِّ شَىْءٍ وَّهُدًى وَّرَحْ۔مَةً وَّبُشْ۔رٰى لِلْمُسْلِمِيْنَ (89)
اور جس دن ہر ایک گروہ میں سے ان پر انہیں میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے، اور تجھے ان پر گواہ بنائیں گے، اور ہم نے تجھ پر ایک ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں ہر چیز کا کافی بیان ہے اور وہ مسلمانوں کے لیے ہدات اور رحمت اور خوشخبری ہے۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے​

تو مجھ کو اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دو۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی۔
(سورة القلم۔آیت نمبر۔44)
 

سیما علی

لائبریرین

سورۃ الجن​

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
قُلۡ اُوۡحِیَ اِلَیَّ اَنَّہُ اسۡتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الۡجِنِّ فَقَالُوۡۤا اِنَّا سَمِعۡنَا قُرۡاٰنًا عَجَبًا ۙ﴿۱﴾
اے پیغمبر ﷺ لوگوں سے کہدو کہ میرے پاس وحی آئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے اس کتاب کو سنا تو کہنے لگے کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا۔
یَّہۡدِیۡۤ اِلَی الرُّشۡدِ فَاٰمَنَّا بِہٖ ؕ وَ لَنۡ نُّشۡرِکَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًا ۙ﴿۲﴾
جو بھلائی کا رستہ بتاتا ہے سو ہم اس پر ایمان لے آئے اور ہم اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گے۔
 

سیما علی

لائبریرین

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے​

تو اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو اور مچھلی (کا لقمہ ہونے) والے یونس کی طرح رہو نا کہ انہوں نے (خدا) کو پکارا اور وہ (غم و) غصے میں بھرے ہوئے تھے۔(سورة القلم۔آیت نمبر۔4
 

سیما علی

لائبریرین
‏جو کتاب تیری طرف وحی کی گئی ہے اسے پڑھا کرو اور نماز کے پابند رہو بے شک نماز بے حیائی اوربری بات سے روکتی ہے.

‏(سورة العنكبوت 45)
 

سیما علی

لائبریرین
ذٰلِکَ الْکِتٰ۔بُ لاَ رَيْبَ ج فِيْهِ ج هُدًی لِّلْمُتَّقِيْنَo
(البقرۃ، 2 : 2)
’’(یہ) وہ عظیم کتاب ہے جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں، (یہ) پرہیزگاروں کے لیے ہدایت ہے‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
‏اگر ہم نے یہ قرآن کسی پہاڑ پر اُتارا ہوتا تو تم اُسے دیکھتے کہ وہ اللہ کے رُعب سے جھکا جارہا ہے، اور پھٹا پڑتا ہے۔ اور ہم یہ مثالیں لوگوں کے سامنے اس لئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور و فکر سے کام لیں۔

‏﴿سورۃ الحشر، ۲۱﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏( اے نبیﷺ ) ان منافقوں کو بشارت دے دیجیے کہ ان کے لیے درد ناک عذاب ہے، جو اہل ایمان کو چھوڑ کر کفار کو اپنا دوست بناتے ہیں، کیا وہ ان کے پاس عزت تلاش کر رہے ہیں؟ حالانکہ عزت تو کلُ کی کل اللہ کے اختیار میں ہے-
‏﴿ سورة النساء، آیت ١٣٨ - ١٣٩ ﴾
 

سیما علی

لائبریرین
یقیناہم جانتےہیں کہ جو باتیں یہ بناتے ہیں،ان سےتمہارا دل تنگ ہوتاہے۔
‏تو (اس کا علاج یہ ہے کہ)تم اپنے پروردگار کی حمد کےساتھ اسکی تسبیح کرتےرہو،اورسجدہ بجا لانے والوں میں شامل رہو۔
‏ اوراپنےپروردگار کی عبادت کرتےرہو، یہاں تک کہ تم پر وہ چیز آجائے جس کاآنا یقینی ہے۔
‏﴿الحجر،۹۷-۹۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
﴿وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِيًّا ﴿٧١﴾ ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوا وَّنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا﴾ (سورہ مریم:71۔72)
"تم میں سے ہر ایک وہاں ضرور وارد ہونے والاہے، یہ تیرے پروردگار کے ذمے قطعی، فیصل شده امر ہے (71) پھر ہم پرہیزگاروں کو تو بچالیں گے اور نافرمانوں کو اسی میں گھٹنوں کے بل گرا ہوا چھوڑ دیں گے"
 

سیما علی

لائبریرین
سب نمازوں کی حفاظت کیا کرو اور (خاص کر) درمیانی نماز (عصر کی نماز) کی اور الله کے سامنے ادب سے کھڑے ہوا کرو.
‏(البقرۃ 23۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
اے ہمارے رب! مجھے اورمیرے ماں باپ کو اور ایمانداروں کو حساب قائم ہونے کے دن بخش دے.

‏(سورة إبراهيم 41)
 
Top