آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
آپ سورج ڈھلنے سے لے کر رات کی تاریکی تک (ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی) نماز قائم فرمایا کریں اور نمازِ فجر کا قرآن پڑھنا بھی (لازم کر لیں)، بیشک نمازِ فجر کے قرآن میں (فرشتوں کی) حاضری ہوتی ہے (اور حضوری بھی نصیب ہوتی ہے)o
‏ (سورة الإسراء 78
 

سیما علی

لائبریرین
بیشک اللہ اس بات کو معاف نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے، اور اس سے کمتر ہر بات کو جس کے لئے چاہتا ہے معاف کردیتا ہے، اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہے وہ ایسا بہتان باندھتا ہے جو بڑا زبردست گناہ ہے۔

‏﴿سورۃ النساء، ۴۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏اور کھلی بات ہے کہ ہم نے تمہیں زمین میں رہنے کی جگہ دی، اور اُس میں تمہارے لئے روزی کے اسباب پیدا کئے۔ (پھربھی) تم لوگ شکر کم ہی اداکرتے ہو۔

‏﴿سورۃ الاعراف، ۱۰﴾
 

سیما علی

لائبریرین
آسمانوں اور زمین میں جو کوئی بھی (آباد) ہیں (خواہ فرشتے ہیں یا جن و انس) وہ اللہ کے حضور محض بندہ کے طور پر حاضر ہونے والے ہیںo
(مَرْيَم, 19 : 93)
 

سیما علی

لائبریرین
‏﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾

‏بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔

‏﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو! اگر تم اللہ کے ساتھ تقویٰ کی رَوِش اختیار کروگے تووہ تمہیں (حق وباطل کی) تمیز عطاکردے گا، اور تمہاری بُرائیوں کاکفارہ کردے گا، اور تمہیں مغفرت سے نوازے گا، اور اللہ فضلِ عظیم کامالک ہے۔

‏﴿سورۃ الانفال، ۲۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اے ہمارے پروردگار! جس دن حساب قائم ہوگا، اُس دن میری بھی مغفرت فرمائیے، میرے والدین کی بھی،اور ان سب کی بھی جو اِیمان رکھتے ہیں۔

‏﴿سورۃ ابراہیم، ۴۱﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏جب ان سے ان کے پروردگار نے فرمایا کہ اسلام لے آؤ تو انہوں نے عرض کی کہ میں رب العالمین کے آگے سر اطاعت خم کرتا ہوں – البقرۃ:131
 

سیما علی

لائبریرین
اے لوگو جو ایمان لائے ہو!
‏کوئی قوم کسی قوم سے مذاق نہ کرے
‏ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں۔

‏سورةالحجرات #11
 

سیما علی

لائبریرین
یہ (اپنے پندار میں) خدا کو اور مومنوں کو چکما دیتے ہیں مگر (حقیقت میں) اپنے سوا کسی کو چکما نہیں دیتے اور اس سے بے خبر ہیں۔ (البقرۃ آیت 9)
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو! ایسے بن جاؤ کہ اللہ (کے اَحکام کی پابندی ) کے لئے ہر وقت تیار ہو، (اور) انصاف کی گواہی دینے والے ہو۔ اور کسی قوم کی دُشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ناانصافی کرو۔ انصاف سے کام لو، یہی طریقہ تقویٰ سے قریب تر ہے۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو۔

‏﴿سورۃ المائدہ، ۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
تم نیکی کے مقام تک اس وقت تک ہرگز نہیں پہنچوگے جب تک ان چیزوں میں سے (اللہ کے لئے) خرچ نہ کرو جو تمہیں محبوب ہیں۔ اور جو کچھ بھی تم خرچ کرو، اللہ اسے خوب جانتا ہے۔

‏﴿سورۃ آل عمران، ۹۲﴾
 

سیما علی

لائبریرین
سورۃ الجمعہ : آیت نمبر 9

‏اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو ذکر الٰہی کی طرف لپکو اور خرید و فروخت چھوڑ دو، تمہارے لیے یہی بات بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔
 

سیما علی

لائبریرین
‏(سورۃ النفال )(اردو ترجمہ )
‏(آیت نمبر 29)
‏اے ایمان والو! اگر تم اللہ سے ڈرتے رہو گے تو اللہ تمہیں ایک فیصلہ کی چیز دے گا اور تم سے تمہارے گناہ دور کر دے گا اور تمہیں بخش دے گا، اور اللہ بڑے فضل والا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
‏﴿ قُلۡ أعوذُ برب ٱلفلق ۝ من شَرِّ ما خلق ۝ ومن شَرِّ غاسقٍ إذَاَ وقب ۝ ومن شَرِّ ٱلنَّفَّ۔ٰثَ۔ٰتِ في ٱلعقد ۝ ومن شَرِّ حاسدٍ إذَاَ حسد ۝ ﴾
 

سیما علی

لائبریرین
زمانے کی قسم ۔
‏انسان درحقیقت بڑے گھاٹے میں ہے۔
‏سوائے ان لوگوں کے جو اِیمان لائیں، اور نیک عمل کریں، اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کریں، اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کریں۔

‏﴿سورۃ العصر﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏(وہ وقت بھی یاد کرو) جب فرشتوں نے مریم سے کہا تھا کہ: ’’اے مریم! اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے ایک کلمے کی (پیدائش) کی خوشخبری دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسیٰ ابن مریم ہوگا، جو دُنیا اور آخرت دونوں میں صاحبِ وجاہت ہوگا، اور (اللہ کے) مقرّب بندوں میں سے ہوگا۔
‏﴿سورۃ آل عمران، ۴۵﴾
 

سیما علی

لائبریرین
لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ (اللہ کی خوشنودی کے لئے) کیا خرچ کریں؟آپ کہہ دیجئے کہ جو مال بھی تم خرچ کرو وہ والدین، قریبی رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں کے لئے ہونا چاہئے۔ اور تم بھلا ئی کا جو کام بھی کرو، اللہ اُس سے پوری طرح باخبر ہے۔
‏﴿سورۃ البقرۃ، ۲۱۵﴾
 

سیما علی

لائبریرین
تمہیں معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خدا ہی کی ہے، اور خدا کے سوا تمہارا کوئی دوست اور مدد گار نہیں ۔۔۔ البقرۃ:107
 

سیما علی

لائبریرین
‏ہر جان دار کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ اور ہم تمہیں آزمانے کے لئے بُری بھلی حالتوں میں مبتلا کرتے ہیں، اور تم سب ہمارے پاس ہی لوٹاکر لائے جاؤگے۔

‏﴿سورۃ الانبیاء ، ۳۵﴾
 
Top