آج کی تصویر - 2

x boy

محفلین
1922124_10152088779310528_826997798_n.jpg
 

ام اریبہ

محفلین
خبر جھوٹی نہیں لگتی ۔ یہ بہت ہی دل دکھا دینی والی خبر تھی۔ آپ پلیز برا نا مانیں۔
لیکن اس وجہ سے ترقیاتی کاموں کو مورود الزام ٹھہرانا مناسب نہیں۔ ان ترقیاتی کاموں سے روزگار بھی پیدا ہوتا ہے اور چلتے ہوئے روزگار کو اور تیزی ملتی ہے۔ جس نے بھی یہ تصویر بنائی۔ اچھا نہیں کیا۔
8 ماہ کا بچہ دودھ پیتا ہے وہ بھی ممکن ہے ماں کا۔ موت سے بچنے کے لئے وہ غذاء جو حلال نہیں وہ بھی حلال ہوجاتا ہے پھر اس عورت نے یہ ظلم کیوں کیا۔
:idontknow:
 

قیصرانی

لائبریرین
جوہر ٹاؤن لاہور میں ماں نے اپنے بھوکے بچوں کو قتل کر دیا
1902855_10151968018260848_1035025419_n.jpg
بی بی سی کی اردو سروس میں تھا کہ ان کا گھر ایک کنال کا ہے جوہر ٹاؤن میں، 50،000 ماہوار کرایہ آسانی سے اس گھر کا مل سکتا ہے اور لاکھوں کی گاڑی بھی موجود تھی گیراج میں
 

شمشاد

لائبریرین
ملزمہ بسمہ کا یہ بیان اس کیس کو مزید پیچیدہ کر رہا ہے کہ “میں گذشتہ دو سال سے بچوں کو بھوک سے روتا دیکھ رہی تھی ، لیکن اب یہ سب برداشت نہیں کر سکتی تھی۔ میری زندگی ختم ہوگئی ہے لیکن اب وہ لوگ خوش ہوں گے جنہیں میرے بچوں کے زندہ رہنے سے نقصان تھا۔ کوئی مجھے پسند کرتا ہے نہ میرے شوہر کو، بس اسی لیے میں نے اپنے بچے مار دیئے”۔ میرے مطابق ایک کروڑ پچاس لاکھ کی مالیت کے گھر اور بارہ لاکھ کی ہنڈا کار رکھنے والے جوڑے کی طرف سے تنگ دستی اور فاقہ کشی کا بیان تو مشکوک نظرآتا ہے لیکن اس کے بیان کا دوسرا حصہ کہ ” کچھ لوگ اس کے بچوں کے زندہ رہنے سے خوش نہیں تھے”، کسی سنگین نوعیت کے خاندانی وراثت کے جھگڑے یا پردہ پوش کہانی کی طرف اشارہ دے رہا ہے۔
 
Top