آج کی تصویر

شمشاد

لائبریرین
جان ناراض ہو اپنی سونڈ ادھر مت پھیرو، پہلے میری بات سنو، مجھے راستے میں ٹریفک پولیس والوں نے پکڑ لیا تھا، اس لیے آنے میں دیر ہو گئی۔

jzv3oy.jpg
 

ساجد

محفلین
یہ ترقی کی شریانیں ہیں جو شیطان کی آنت سے بھی زیادہ لمبی ہیں۔
یار کیوں ہم غریبوں کو احساس محرومی سے دوچار کرتے ہو۔ کسی بھوکے افریقی بچے کی تصویر لگاؤ کہ ہم خود کو کسی سے بہتر خیال کر سکیں۔
خدا ہمیں خود کا احتساب کرنے کی توفیق دے
 

ساقی۔

محفلین
یہ ترقی کی شریانیں ہیں جو شیطان کی آنت سے بھی زیادہ لمبی ہیں۔
یار کیوں ہم غریبوں کو احساس محرومی سے دوچار کرتے ہو۔ کسی بھوکے افریقی بچے کی تصویر لگاؤ کہ ہم خود کو کسی سے بہتر خیال کر سکیں۔
خدا ہمیں خود کا احتساب کرنے کی توفیق دے

28jbequ.jpg
 

ف۔قدوسی

محفلین
ساجد بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ساقی بھائی آپ کا کتنا خیال رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ساجد

محفلین
ساقی ، آپ نے میرےکہنے پہ تصویر تو لگا دی لیکن میرے لئیے ایک اداسی و شرمندگی کا ساماں بھی مہیا کر دیا۔ ٹکنالوجی و ترقی کے اس دور میں انسان کی یہ حالت ہمیں بہت کچھ سوچنے پہ مجبور کرتی ہے۔ غربت پر تحقیق کرنے والے تمام ادارے اس بات پہ متفق ہیں کہ دنیا میں خوراک کی کمی نہیں لیکن غربت کا یہ عالم ہے کہ بہت سے لوگ خوراک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ کھربوں ڈالر جنگوں کی نظر کرنے والوں اور لذتوں سے سرشار رہنے والے منافق رہنماؤں کے لئیے لمحہ فکریہ ہے کہ ان کو اللہ نے دنیا میں اقتدار دیا تو انہوں نے اس سے انسانی فلاح کا کوئی کام کیا یا نہیں۔
بخدا ، میں جب بھی ایسے مناظر دیکھتا ہوں تو دل پہ ایک بجلی کوند جاتی ہے۔ کاش ہم اخلاقیات کے اس کم از کم معیار پہ تو پورے اتر سکیں جو ہمیں بطور انسان برابری کا درس دیتا ہے۔ کہاں یہ عالم کہ کتوں اور بلیوں کی خوراک کے سٹورز ہیں اور کہاں یہ حالت کہ "الصائمون عن الحیاۃ" کی نوبت ہے۔
اللہ ہمارے حال پہ رحم فرمائے۔
 
Top