آج کی تصویر

زینب

محفلین
2edyxc5.jpg

ہائے اللہ یہ جانا کہاں ہے اور آنا کہاں سے ہے:battingeyelashes:
 

ساقی۔

محفلین
ساقی ، آپ نے میرےکہنے پہ تصویر تو لگا دی لیکن میرے لئیے ایک اداسی و شرمندگی کا ساماں بھی مہیا کر دیا۔ ٹکنالوجی و ترقی کے اس دور میں انسان کی یہ حالت ہمیں بہت کچھ سوچنے پہ مجبور کرتی ہے۔ غربت پر تحقیق کرنے والے تمام ادارے اس بات پہ متفق ہیں کہ دنیا میں خوراک کی کمی نہیں لیکن غربت کا یہ عالم ہے کہ بہت سے لوگ خوراک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ کھربوں ڈالر جنگوں کی نظر کرنے والوں اور لذتوں سے سرشار رہنے والے منافق رہنماؤں کے لئیے لمحہ فکریہ ہے کہ ان کو اللہ نے دنیا میں اقتدار دیا تو انہوں نے اس سے انسانی فلاح کا کوئی کام کیا یا نہیں۔

بخدا ، میں جب بھی ایسے مناظر دیکھتا ہوں تو دل پہ ایک بجلی کوند جاتی ہے۔ کاش ہم اخلاقیات کے اس کم از کم معیار پہ تو پورے اتر سکیں جو ہمیں بطور انسان برابری کا درس دیتا ہے۔ کہاں یہ عالم کہ کتوں اور بلیوں کی خوراک کے سٹورز ہیں اور کہاں یہ حالت کہ "الصائمون عن الحیاۃ" کی نوبت ہے۔
اللہ ہمارے حال پہ رحم فرمائے۔

کچھ عرصہ پہلے میں نے ایک تجزیئے میں پڑھا تھا کہ دنیا کی دس بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں سال کے سال اپنا جو فالتو سامان سمندر برد یا کسی اور طریقے سے ضائع کر دیتی ہیں . اگر اسے ضائع نہ کیا جائے اور اس کی قیمت اتنی بنتی ہے کہ اگر اس سے خوراک خرید کر پوری دنیا کے بھوکے انسانوں میں تقسیم کی جائے تو دینا میں دس برس تک کوئی بھوکا نہ سوئے .
لیکن
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں دلی
نہ جس کو خیال ہو اپنی حالت کے بدلنے کا
 

شمشاد

لائبریرین
تمہارے ارادے سے کیا ہو گا؟ وہ تو ویسے کسی کا بھی ارادہ نہیں ہوتا لیکن جانا ہی پڑتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ان کی دوسری تصویر بھی تو لگائیں جس میں ان کی انکھیں باہر کو نکلی ہوئی ہیں؟
 

طالوت

محفلین
جوابی حملے کے لیے تیار رہیں ،پر ہائے قسمت کے مارے کہ مروت "کوٹ کوٹ کر بھر" دی گئی ہے ۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہاہا آپ کے منہ سے مروت کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔رہین دیں
 

ف۔قدوسی

محفلین
یہاں ہمارے علاقے میں تو پولیس والے (پتہ نہیں پولیس والے ہوتے ہیں یا پھر فوجی) آتے ہیں اور چیک کرتے ہیں کہ کسی نے تو کنڈا نہیں لگا ۔۔۔۔
اور لائنز ایریا میں تو سارے کنڈے ہی کنڈے لگے ہیں کیا انھیں کچھ نہیں کہتے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top