آج کی تصویر

سیما علی

لائبریرین
VDFJTbM.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
بھٹو نے اس دھماکے کا سارا ملبہ سابقہ نیشنل عوامی پارٹی پر ڈال دیا تھا اور جماعت پر پابندی لگا کر ولی خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کو جیل میں ڈال دیا تھا۔ جب کہ ولی خان اور ان کی جماعت کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ بھٹو نے خود کروایا تھا تا کہ سارا ملبہ ان پر ڈال کر سب کو قتل کے الزامات میں اندر کر سکے۔
معلوماتی۔ کیا اس مقدمہ کا کوئی حتمی نتیجہ نکلا یا محض سیاسی بیان بازی کے بعد کیس بند کر دیا گیا؟
 
سیما علی

لائبریرین
معلوماتی۔ کیا اس مقدمہ کا کوئی حتمی نتیجہ نکلا یا محض سیاسی بیان بازی کے بعد کیس بند کر دیا گیا؟
جس ملک میں آج تک پہلے وزیرِ اعظم جناب لیاقت علی خان کے قتل کا معمہ حل نہ ہوا وہاں ہر کیس کھوکھلے بیانوں کے بعد بند ہوجاتا ہے۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
معلوماتی۔ کیا اس مقدمہ کا کوئی حتمی نتیجہ نکلا یا محض سیاسی بیان بازی کے بعد کیس بند کر دیا گیا؟
بھٹو کے تختہ الٹنے تک ولی خان جیل میں تھے، ضیا نے رہا کر دیا تھا اور مقدمہ بھی اپنی موت آپ ہی مر گیا۔
 
جاسم محمد

محفلین
جس ملک میں آج تک پہلے وزیرِ اعظم جناب لیاقت علی خان کے قتل کا معمہ حل نہ ہوا وہاں ہر کیس کھوکھلے بیانوں کے بعد بند ہوجاتا ہے۔۔۔۔
یہ اجتماعی نا اہلیت بانی پاکستان کی ایمبولینس کا پٹرول ختم ہونے سے شروع ہوئی ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
NTVAmTK.jpg

سویڈن کے جنگلات میں پورے چاند کی رات میں شکار پر جھپٹنے کے لیے تیار اس الو کی تصویر جونس کلاسون نے کھینچی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
Pj3ZR3H.jpg

یہ فوٹو برطانیہ کے تھامس ایسٹربروک نے ایک چھٹی کے دن کھینچی تھی۔ وہ سیفوک میں سٹارلنگ پرندوں کی غول میں پرواز دیکھنے گئے تھے۔ جیسے ہی یہ پرواز شروع ہوئی اسی وقت ایک باز ان پر جھپٹا، اس ڈرامائی منظر کو انھوں نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ اس تصویر کو سلور کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
عمران خان اور جاسم محمد کو بہت مبارکباد!

جاسم سے تو ابھی تک پراگریس پارٹی کے حکومت سے نکلنے کی تعزیت بھی نہیں کی۔
پراگریس پارٹی تو حالیہ الیکشن سے ڈیڑھ سال قبل ہی حکومت سے علیحدہ ہو گئی تھی۔ اس وقت تعزیت کر لیتے :)

سیما علی

لائبریرین
اس تصویر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مشہور بحری جہاز ٹائٹینک کی آخری تصویر ہے جو 15 اپریل 1912 کو ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر غرق ہوگیا تھا۔ اس میں 2224 مسافر سوار تھے جن میں سے 1500 سرد پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔
xrAJFU6.jpg
 
وہی لگ رہا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
انگلینڈ کے علاقے برسٹل میں معلق پل کی یہ شاندار تصویر برطانوی فوٹوگرافر نے لی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہاں سال میں ایک بار ایسا موسم ہوتا ہے کہ وہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے پر مجبور ہوگیا۔
v413mBT.jpg
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ماں باپ کی محبتوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے۔ مگر کچھ ہلکا ضرور کر سکتے ہیں ان کے لئے صدقہ ء جاریہ بن کر۔
 
Top